صحیح مسلم 3282: كتاب الجهاد والسير

حضرت عبد الرحمان بن عوف ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں بدر کے دن جبکہ میں صف میں کھڑا تھا میں نے اپنے دائیں بائیں دیکھا تو اپنے آپ کو انصار کے دو کمسن لڑکوں کے درمیان پایا۔ میں نے تمنا کی اے کاش! میں ان دو سے زیادہ مضبوط لوگوں کے درمیان ہوتا۔ اسی اثناء میں ان میں سے ایک نے مجھے چھوا اور کہا چچا! کیا آپ ابو جہل کو جانتے ہیں؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا ہاں اور اے میرے بھتیجے تجھے اس سے کیا کام ہے؟ اس نے کہا مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کو گالیاں دیتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر میں اسے دیکھوں تو میرا وجود اس کے وجود سے جدا نہیں ہوگا جب تک وہ مر نہ جائے جس کی موت ہم میں سے پہلے ہے۔ (حضرت عبد الرحمان ؓ) کہتے ہیں میں اس پر متعجب ہوا کہ دوسرے نے مجھے چھوا اور ویسی ہی بات کہی۔ وہ کہتے ہیں تھوڑی ہی دیر گذری تھی کہ میں نے ابو جہل کو لوگوں کے درمیان پھرتے دیکھا۔ میں نے کہا کیا تم دیکھتے نہیں یہی وہ شخص ہے جس کے بارہ میں تم دونوں پوچھ رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں وہ دونوں تیزی سے اس کی طرف لپکے اور ان دونوں نے اسے اپنی تلوار سے مارا یہانتک کہ اسے قتل کردیا۔ پھر وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آئے اور آپؐ کو خبر دی۔ آپؐ نے فرمایا تم دونوں میں سے کس نے اِسے قتل کیا ہے؟ ان میں سے ہر ایک نے کہا میں نے قتل کیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم دونوں نے اپنی تلواریں صاف کر لی ہیں ان دونوں نے کہا نہیں تو آپؐ نے دونوں تلواروں کی طرف دیکھا اور فرمایا تم دونوں نے اسے قتل کیا ہے اور اس کا سامان معاذ بن عمرو بن جموح کو دینے کا فیصلہ کیا اور وہ دونوں آدمی معاذ بن عمرو بن جموح اور معاذ بن عفراء تھے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ قَالَ بَيْنَا أَنَا وَاقِفٌ فِي الصَّفِّ يَوْمَ بَدْرٍ نَظَرْتُ عَنْ يَمِينِي وَشِمَالِي فَإِذَا أَنَا بَيْنَ غُلاَمَيْنِ مِنَ الأَنْصَارِ حَدِيثَةٍ أَسْنَانُهُمَا تَمَنَّيْتُ لَوْ كُنْتُ بَيْنَ أَضْلَعَ مِنْهُمَا فَغَمَزَنِي أَحَدُهُمَا . فَقَالَ يَا عَمِّ هَلْ تَعْرِفُ أَبَا جَهْلٍ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ وَمَا حَاجَتُكَ إِلَيْهِ يَا ابْنَ أَخِي قَالَ أُخْبِرْتُ أَنَّهُ يَسُبُّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنْ رَأَيْتُهُ لاَ يُفَارِقُ سَوَادِي سَوَادَهُ حَتَّى يَمُوتَ الأَعْجَلُ مِنَّا . قَالَ فَتَعَجَّبْتُ لِذَلِكَ فَغَمَزَنِي الآخَرُ فَقَالَ مِثْلَهَا - قَالَ - فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ نَظَرْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَزُولُ فِي النَّاسِ فَقُلْتُ أَلاَ تَرَيَانِ هَذَا صَاحِبُكُمَا الَّذِي تَسْأَلاَنِ عَنْهُ قَالَ فَابْتَدَرَاهُ فَضَرَبَاهُ بِسَيْفَيْهِمَا حَتَّى قَتَلاَهُ ثُمَّ انْصَرَفَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَاهُ . فَقَالَ " أَيُّكُمَا قَتَلَهُ " . فَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَنَا قَتَلْتُ . فَقَالَ " هَلْ مَسَحْتُمَا سَيْفَيْكُمَا " . قَالاَ لاَ . فَنَظَرَ فِي السَّيْفَيْنِ فَقَالَ " كِلاَكُمَا قَتَلَهُ " . وَقَضَى بِسَلَبِهِ لِمُعَاذِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ وَالرَّجُلاَنِ مُعَاذُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ وَمُعَاذُ ابْنُ عَفْرَاءَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 32: كتاب الجهاد والسير

آج 10 میں سے 10 باقی