صحیح مسلم 3283: كتاب الجهاد والسير
حضرت عوف بن مالک ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حِمیَر قبیلہ کے ایک شخص نے دشمن کے ایک شخص کو (جنگ کے دوران) قتل کیا اور اس نے اس کا سامان قبضہ میں لینا چاہا تو حضرت خالدؓ بن ولید جو اُن پر نگران تھے نے انہیں منع کیا تو عوف بن مالک ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ کو بات بتائی آپؐ نے حضرت خالدؓ سے فرمایا تجھے اس کا سامان اسے دینے سے کس چیز نے روکا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا یا رسولؐ اللہ! مَیں نے اس کو بہت زیادہ پایا۔ آپؐ نے فرمایا وہ اسے دے دو۔ حضرت خالدؓ حضرت عوف ؓ کے پاس سے گذرے تو انہوں (حضرت عوف ؓ ) نے ان کی چادر کھینچی اور کہا کیا میں نے تم سے رسول اللہ ﷺ سے جو بات ذکر کی تھی مَیں نے ٹھیک ٹھیک نہیں بتائی تھی۔ اس کی بات رسول اللہ ﷺ نے سن لی تو ناراض ہوئے۔ اے خالدؓ اسے نہ دو اے خالدؓ اسے نہ دو۔ کیا تم میرے لئے میرے امراء کو چھوڑو گے (نہیں)۔ تمہاری اور ان کی مثال تو اس شخص کی طرح ہے جس نے اونٹ یا بکریاں چرانے کے لئے لیں اور انہیں چرایا اور پھر انہیں پانی پلانے کا وقت آیا تو انہیں حوض پر لایا۔ انہوں نے شروع کیا اور اس کا صاف پانی پی لیا اور گدلا چھوڑ دیا تو صاف تمہارے لئے ہوا اور گدلا اُن کے لئے۔ عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ غزوئہ موتہ میں حضرت زید بن حارثہؓ کے ساتھ گئے تھے میں بھی ان کے ساتھ گیا تھا اور یمن سے مدد قبیلہ کا ایک آدمی میرا رفیق تھا اور نبی ﷺ سے اسی طرح روایت بیان کی سوائے اس کے کہ وہ روایت میں کہتے ہیں کہ عوف کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ اے خالد! کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سامان کا فیصلہ قاتل کے حق میں کیا ہے؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ لیکن میں نے اس مال کو بہت زیادہ سمجھا۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ حِمْيَرَ رَجُلاً مِنَ الْعَدُوِّ فَأَرَادَ سَلَبَهُ فَمَنَعَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَكَانَ وَالِيًا عَلَيْهِمْ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ لِخَالِدٍ " مَا مَنَعَكَ أَنْ تُعْطِيَهُ سَلَبَهُ " . قَالَ اسْتَكْثَرْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " ادْفَعْهُ إِلَيْهِ " . فَمَرَّ خَالِدٌ بِعَوْفٍ فَجَرَّ بِرِدَائِهِ ثُمَّ قَالَ هَلْ أَنْجَزْتُ لَكَ مَا ذَكَرْتُ لَكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَمِعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتُغْضِبَ فَقَالَ " لاَ تُعْطِهِ يَا خَالِدُ لاَ تُعْطِهِ يَا خَالِدُ هَلْ أَنْتُمْ تَارِكُونَ لِي أُمَرَائِي إِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُهُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتُرْعِيَ إِبِلاً أَوْ غَنَمًا فَرَعَاهَا ثُمَّ تَحَيَّنَ سَقْيَهَا فَأَوْرَدَهَا حَوْضًا فَشَرَعَتْ فِيهِ فَشَرِبَتْ صَفْوَهُ وَتَرَكَتْ كَدَرَهُ فَصَفْوُهُ لَكُمْ وَكَدَرُهُ عَلَيْهِمْ " . وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ مَنْ خَرَجَ مَعَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ فِي غَزْوَةِ مُؤْتَةَ وَرَافَقَنِي مَدَدِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِنَحْوِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ عَوْفٌ فَقُلْتُ يَا خَالِدُ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى بِالسَّلَبِ لِلْقَاتِلِ قَالَ بَلَى وَلَكِنِّي اسْتَكْثَرْتُهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 32: كتاب الجهاد والسير