صحیح مسلم 3284: كتاب الجهاد والسير
حضرت سلمہؓ بن اکوع نے بیان کیا ہم نے رسول اللہﷺ کی معیت میں ہوازن کے مقابلہ میں جہاد کیا تو جب ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ صبح کا کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص سرخ اونٹ پر آیا اور اس نے اسے بٹھایا۔ پھر اپنی گٹھڑی سے ایک رسی نکالی اور اس کے ساتھ اونٹ کو باندھا پھر آکر لوگوں کے ساتھ کھانا کھانے لگا اور وہ ادھر ادھر دیکھنے لگا اور ہم میں کمزوری تھی۔ سواریوں کی کمی تھی اور بعض ہم میں سے پیدل تھے وہ تیزی سے نکلا اور اپنے اونٹ کے پاس آیا اس کی رسی کھولی پھر اُسے بٹھایا اور اس پر بیٹھا اُسے اُٹھایا اور اُونٹ کو تیزی سے لے بھاگا۔ ایک شخص نے خاکستری رنگ کی اونٹنی پر اس کا پیچھا کیا حضرت سلمہؓ کہتے ہیں میں بھی تیزی سے بھاگا میں اونٹنی کی پشت کے قریب پہنچ گیا پھر میں اور آگے بڑھا یہان تک کہ میں نے اُونٹ کی نکیل پکڑ لی اور میں نے اسے بٹھا دیا۔ جب اس نے اپنا گھٹنا زمین کے ساتھ لگایا تو میں نے اپنی تلوار سونتی اور اس شخص کے سر پر دے ماری۔ وہ گر پڑا۔ پھر میں اونٹ کو کھینچتے ہوئے لایا اور اس کا کجاوہ اور اس کے ہتھیار اس کے اوپر تھے۔ رسول اللہﷺ اور آپؐ کے ساتھ دوسرے لوگ مجھے سامنے سے ملے اور آپؐ نے فرمایا اس شخص کو کس نے مارا؟ انہوں نے کہا ابن اکوعؓ نے۔ آپؐ نے فرمایا اس کا سب سامان ابن اکوعؓ کے لئے ہے۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي أَبِي سَلَمَةُ بْنُ الأَكْوَعِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هَوَازِنَ فَبَيْنَا نَحْنُ نَتَضَحَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ فَأَنَاخَهُ ثُمَّ انْتَزَعَ طَلَقًا مِنْ حَقَبِهِ فَقَيَّدَ بِهِ الْجَمَلَ ثُمَّ تَقَدَّمَ يَتَغَدَّى مَعَ الْقَوْمِ وَجَعَلَ يَنْظُرُ وَفِينَا ضَعْفَةٌ وَرِقَّةٌ فِي الظَّهْرِ وَبَعْضُنَا مُشَاةٌ إِذْ خَرَجَ يَشْتَدُّ فَأَتَى جَمَلَهُ فَأَطْلَقَ قَيْدَهُ ثُمَّ أَنَاخَهُ وَقَعَدَ عَلَيْهِ فَأَثَارَهُ فَاشْتَدَّ بِهِ الْجَمَلُ فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ عَلَى نَاقَةٍ وَرْقَاءَ . قَالَ سَلَمَةُ وَخَرَجْتُ أَشْتَدُّ فَكُنْتُ عِنْدَ وَرِكِ النَّاقَةِ . ثُمَّ تَقَدَّمْتُ حَتَّى كُنْتُ عِنْدَ وَرِكِ الْجَمَلِ ثُمَّ تَقَدَّمْتُ حَتَّى أَخَذْتُ بِخِطَامِ الْجَمَلِ فَأَنَخْتُهُ فَلَمَّا وَضَعَ رُكْبَتَهُ فِي الأَرْضِ اخْتَرَطْتُ سَيْفِي فَضَرَبْتُ رَأْسَ الرَّجُلِ فَنَدَرَ ثُمَّ جِئْتُ بِالْجَمَلِ أَقُودُهُ عَلَيْهِ رَحْلُهُ وَسِلاَحُهُ فَاسْتَقْبَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ مَعَهُ فَقَالَ " مَنْ قَتَلَ الرَّجُلَ " . قَالُوا ابْنُ الأَكْوَعِ . قَالَ " لَهُ سَلَبُهُ أَجْمَعُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 32: كتاب الجهاد والسير