صحیح مسلم 3288: كتاب الجهاد والسير
زہری سے روایت ہے کہ مالک بن اوس نے انہیں بتایا وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے مجھے بلایا۔ میں ان کے پاس دن چڑھے آیا۔ وہ کہتے ہیں میں نے انہیں ان کے گھر تخت پر جس پر کوئی کپڑا نہ تھا چمڑے کے تکیے کا سہارا لئے بیٹھے دیکھا۔ انہوں نے مجھے کہا اے مال! تیری قوم کے بہت سے افراد تیزی سے میری طرف آئے تو میں نے انہیں کچھ مال دینے کا حکم دیا ہے تم وہ لے لو اور ان میں تقسیم کردو۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا اگر آپ یہ حکم میرے علاوہ کسی اور کو دیتے! آپ نے فرمایا اے مال! وہ لے لو۔ وہ کہتے ہیں یرفا آیا اور اس نے کہا اے امیر المؤمنین! عثمانؓ اور عبد الرحمان بن عوفؓ اور زبیرؓ اور سعدؓ کے بارہ میں کیا ارشاد ہے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا ہاں تو انہیں اجازت دی گئی وہ اندر آئے وہ پھر آیا اور کہا عباسؓ اور علیؓ کے بارہ میں کیا ارشاد ہے۔ انہوں نے کہا ہاں۔ ان دونوں کو بھی اجازت دے دی۔ حضرت عباسؓ نے کہا اے امیر المؤمنین آپؓ میرے اور اس جھوٹے گناہگار دھوکہ باز اور خیانت کرنے والے کے درمیان فیصلہ کیجیے۔ ان لوگوں نے کہا ہاں اے امیر المؤمنین! ان کے درمیان فیصلہ کیجئے اور انہیں آرام پہنچایئے۔ مالک بن اوس کہتے ہیں میرا خیال ہے وہ اسی لئے ان سے پہلے آئے تھے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا ٹھہرو میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہیں کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ہمارا ورثہ نہیں چلے گا جو ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہے؟ انہوں نے کہا ہاں پھر آپ عباسؓ اور علیؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا میں تم دونوں کو اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہیں۔ کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ہمارا ورثہ نہیں چلے گا اور جو ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہے؟ ان دونوں نے کہا ہاں۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا اللہ عزّوجل نے اپنے رسول ﷺ کے لئے ایک بات خاص کی تھی جو آپؐ کے علاوہ کسی کے لئے مختص نہیں ہے۔ آپؓ نے فرمایا جو مالِ فئے اللہ تعالیٰ نے اہل قریٰ میں سے اپنے رسولؐ کو دیا ہے وہ اللہ اور رسولؐ کے لئے ہے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نہیں جانتا کہ آپؓ نے اس سے پہلے کی آیت پڑھی یا نہیں۔ آپؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے بنو نضیر کے اموال تمہارے درمیان تقسیم فرما دئیے۔ اللہ کی قسم آپؐ نے اپنے آپ کو تم لوگوں پر ترجیح نہیں دی اور نہ تمہیں چھوڑ کر وہ (مال) خود لیا یہانتک کہ یہ مال باقی رہ گیا۔ رسول اللہ ﷺ اس سے ایک سال کا خرچ لیتے تھے پھر جو بچ جاتا وہ اسلامی اموال کے طرز پر رکھتے۔ پھر فرمایا میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہیں کیا تم یہ جانتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں! پھر عباسؓ اور علیؓ کو بھی ویسے ہی قسم دی جیسے ان لوگوں کو دی تھی کیا تم یہ جانتے ہو؟ ان دونوں نے کہا ہاں! آپؓ نے فرمایا جب رسول اللہ ﷺ فوت ہوئے حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا میں رسول اللہ ﷺ کا ولی ہوں تو تم دونوں آئے۔ تم اپنے بھتیجے کا اور یہ اپنی بیوی کے لئے اس کے والد کی میراث طلب کرنے آئے۔ حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ہمارا کوئی وارث نہیں ہوگا جو ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہوتا ہے۔ تم نے انہیں جھوٹا، گناہ گار، دھوکہ دینے والا، خائن ٹھہرایا اور اللہ جانتا ہے کہ وہ راست باز نیک ہدایت یافتہ حق کی پیروی کرنے والے تھے۔ پھر ابو بکرؓ وفات پاگئے اور میں رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکرؓ کا ولی ہوں تو تم نے مجھے جھوٹا گناہگار، دھوکہ دینے والا، خائن سمجھا اور اللہ جانتا ہے کہ میں راست باز، نیک، ہدایت یافتہ اور حق کی پیروی کرنے والا ہوں۔ میں اس (مال) کا بھی ولی رہا پھر تم اور یہ میرے پاس آئے تم دونوں اکٹھے تھے اور تمہارا معاملہ ایک تھا۔ تم دونوں نے کہا وہ (مال) ہمیں دے دیں۔ میں نے کہا اگر تم یہی چاہتے ہو تو میں تم سے اللہ تعالیٰ کا یہ عہد لے کر کہ تم دونوں اس مال کے معاملہ میں وہی کرو گے جو رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے۔ تمہارے سپرد کرتا ہوں۔ تم دونوں نے یہ (مال) لے لیا۔ آپؓ نے پوچھا کیا معاملہ اسی طرح ہی ہے؟ ان دونوں نے کہا ہاں۔ آپؓ نے فرمایا (اب) پھر تم دونوں میرے پاس آئے ہو کہ میں تم دونوں کے درمیان فیصلہ کروں، نہیں اللہ کی قسم میں اس کے علاوہ تمہارے درمیان قیامت تک کوئی اور فیصلہ نہیں کروں گا۔ اگر تم دونوں یہ نہیں کرسکتے تو وہ (مال) مجھے واپس کردو۔ ایک اور روایت میں (اَنَّ مَالِکَ بْنَ اَوْسٍ حَدَّثَہُ کی بجائے) عَنْ مَالکِ بْنِ اَوْسِ بْنِ الْحَدْثَان کے الفاظ ہیں اور (اِنَّہُ قَدْ دَفَّ اَہْلُ اَبْیَاتٍ مِنْ قَوْمِکَ کی بجائے) اِنَّہُ قَدْ حَضَرَ اَہْلُ اَبْیَاتٍ مِنْ قَوْمِکَ کے الفاظ ہیں۔ اور اس کے علاوہ یہ بھی ہے کہ فَکَانَ یُنْفِقُ عَلَی أَہْلِہِ مِنْہُ سَنَۃً کہ آپؐ ایک سال اپنے اہل پر اس میں خرچ فرماتے اور بعض اوقات راوی معمر نے (یَاخُذُ مِنْہُ نَفَقَۃَ سَنَۃٍ ثُمَّ یَجْعَلُ مَا بَقِیَ أُسْوَۃَ الْمَالِ کی بجائے) یہ بھی کہا یَحْبِسُ قُوْتَ اَہْلِہِ مِنْہُ سَنَۃً ثُمَّ یَجْعَلُ مَا بَقِیَ مِنْہُ مَجْعَلَ مَالِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ مَالِكَ بْنَ أَوْسٍ حَدَّثَهُ قَالَ أَرْسَلَ إِلَىَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَجِئْتُهُ حِينَ تَعَالَى النَّهَارُ - قَالَ - فَوَجَدْتُهُ فِي بَيْتِهِ جَالِسًا عَلَى سَرِيرٍ مُفْضِيًا إِلَى رِمَالِهِ مُتَّكِئًا عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ . فَقَالَ لِي يَا مَالُ إِنَّهُ قَدْ دَفَّ أَهْلُ أَبْيَاتٍ مِنْ قَوْمِكَ وَقَدْ أَمَرْتُ فِيهِمْ بِرَضْخٍ فَخُذْهُ فَاقْسِمْهُ بَيْنَهُمْ - قَالَ - قُلْتُ لَوْ أَمَرْتَ بِهَذَا غَيْرِي قَالَ خُذْهُ يَا مَالُ . قَالَ فَجَاءَ يَرْفَا فَقَالَ هَلْ لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فِي عُثْمَانَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ وَسَعْدٍ فَقَالَ عُمَرُ نَعَمْ . فَأَذِنَ لَهُمْ فَدَخَلُوا ثُمَّ جَاءَ . فَقَالَ هَلْ لَكَ فِي عَبَّاسٍ وَعَلِيٍّ قَالَ نَعَمْ . فَأَذِنَ لَهُمَا فَقَالَ عَبَّاسٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذَا الْكَاذِبِ الآثِمِ الْغَادِرِ الْخَائِنِ . فَقَالَ الْقَوْمُ أَجَلْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فَاقْضِ بَيْنَهُمْ وَأَرِحْهُمْ . فَقَالَ مَالِكُ بْنُ أَوْسٍ يُخَيَّلُ إِلَىَّ أَنَّهُمْ قَدْ كَانُوا قَدَّمُوهُمْ لِذَلِكَ - فَقَالَ عُمَرُ اتَّئِدَا أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ " . قَالُوا نَعَمْ . ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْعَبَّاسِ وَعَلِيٍّ فَقَالَ أَنْشُدُكُمَا بِاللَّهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ أَتَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ " . قَالاَ نَعَمْ . فَقَالَ عُمَرُ إِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَزَّ كَانَ خَصَّ رَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم بِخَاصَّةٍ لَمْ يُخَصِّصْ بِهَا أَحَدًا غَيْرَهُ قَالَ { مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ} مَا أَدْرِي هَلْ قَرَأَ الآيَةَ الَّتِي قَبْلَهَا أَمْ لاَ . قَالَ فَقَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَكُمْ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ فَوَاللَّهِ مَا اسْتَأْثَرَ عَلَيْكُمْ وَلاَ أَخَذَهَا دُونَكُمْ حَتَّى بَقِيَ هَذَا الْمَالُ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْخُذُ مِنْهُ نَفَقَةَ سَنَةٍ ثُمَّ يَجْعَلُ مَا بَقِيَ أُسْوَةَ الْمَالِ . ثُمَّ قَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ أَتَعْلَمُونَ ذَلِكَ قَالُوا نَعَمْ . ثُمَّ نَشَدَ عَبَّاسًا وَعَلِيًّا بِمِثْلِ مَا نَشَدَ بِهِ الْقَوْمَ أَتَعْلَمَانِ ذَلِكَ قَالاَ نَعَمْ . قَالَ فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَبُو بَكْرٍ أَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجِئْتُمَا تَطْلُبُ مِيرَاثَكَ مِنَ ابْنِ أَخِيكَ وَيَطْلُبُ هَذَا مِيرَاثَ امْرَأَتِهِ مِنْ أَبِيهَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ " . فَرَأَيْتُمَاهُ كَاذِبًا آثِمًا غَادِرًا خَائِنًا وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُ لَصَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ ثُمَّ تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ وَأَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَوَلِيُّ أَبِي بَكْرٍ فَرَأَيْتُمَانِي كَاذِبًا آثِمًا غَادِرًا خَائِنًا وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنِّي لَصَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ فَوَلِيتُهَا ثُمَّ جِئْتَنِي أَنْتَ وَهَذَا وَأَنْتُمَا جَمِيعٌ وَأَمْرُكُمَا وَاحِدٌ فَقُلْتُمَا ادْفَعْهَا إِلَيْنَا فَقُلْتُ إِنْ شِئْتُمْ دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا عَلَى أَنَّ عَلَيْكُمَا عَهْدَ اللَّهِ أَنْ تَعْمَلاَ فِيهَا بِالَّذِي كَانَ يَعْمَلُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخَذْتُمَاهَا بِذَلِكَ قَالَ أَكَذَلِكَ قَالاَ نَعَمْ . قَالَ ثُمَّ جِئْتُمَانِي لأَقْضِيَ بَيْنَكُمَا وَلاَ وَاللَّهِ لاَ أَقْضِي بَيْنَكُمَا بِغَيْرِ ذَلِكَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ فَإِنْ عَجَزْتُمَا عَنْهَا فَرُدَّاهَا إِلَىَّ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ - أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ قَالَ أَرْسَلَ إِلَىَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ حَضَرَ أَهْلُ أَبْيَاتٍ مِنْ قَوْمِكَ . بِنَحْوِ حَدِيثِ مَالِكٍ . غَيْرَ أَنَّ فِيهِ فَكَانَ يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ مِنْهُ سَنَةً وَرُبَّمَا قَالَ مَعْمَرٌ يَحْبِسُ قُوتَ أَهْلِهِ مِنْهُ سَنَةً ثُمَّ يَجْعَلُ مَا بَقِيَ مِنْهُ مَجْعَلَ مَالِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 32: كتاب الجهاد والسير
مربوط حوالہ جات
قرآن کریم کی آیات
59:8