صحیح مسلم 3290: كتاب الجهاد والسير
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ ؓ نے انہیں بتایا کہ حضرت فاطمہ بنت رسول ﷺ نے حضرت ابو بکر صدیق ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی طرف سے اپنی میراث طلب کرنے کے لئے پیغام بھیجا کہ انہیں رسول اللہ ﷺ سے اس میراث میں جو اللہ نے آپؐ فئے کے طور پر مدینہ اور فدک میں دی تھی اور جو خیبر کے خمس سے باقی بچ گیا تھا۔ حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ہمارا کوئی وارث نہیں ہوگا۔ جو ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہے۔ محمد ﷺ کی آل اس مال میں سے کھائے گی اور (حضرت ابو بکرؓ ) نے فرمایا میں اللہ کی قسم رسول اللہ ﷺ کے صدقہ کو اس حال سے ذرہ بھی تبدیل نہیں کروں گا جس حال میں وہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں تھا اور میں اس بارہ میں وہی عمل کروں گا جو رسول اللہ ﷺ عمل فرماتے تھے پس حضرت ابو بکرؓ نے کچھ بھی حضرت فاطمہ ؓ کو دینے سے انکار کر دیا۔ حضرت فاطمہؓ نے حضرت ابوبکرؓ سے اس وجہ سے ناراضگی محسوس کی۔ راوی کہتے ہیں وہ آپؓ سے ناراض رہیں اور انہوں نے آپؓ سے بات نہ کی یہاں تک کہ وفات پا گئیں اور وہ رسول اللہ ﷺ کے بعد چھ ماہ زندہ رہیں۔ جب وہ فوت ہوئیں تو ان کے خاوند حضرت علیؓ بن ابی طالب نے انہیں رات کے وقت دفن کیا اور حضرت ابو بکرؓ کو اس کی اطلاع نہ کی اور حضرت علیؓ نے ان کی نماز (جنازہ) پڑھی۔ حضرت فاطمہؓ کی زندگی میں لوگوں کی توجہ حضرت علیؓ کی جانب تھی جب وہ وفات پا گئیں تو حضرت علیؓ لوگوں کے نزدیک اجنبی ہوگئے انہوں نے حضرت ابو بکرؓ سے مصالحت اور بیعت کا موقعہ تلاش کیا اور انہوں نے ان مہینوں میں بیعت نہیں کی تھی۔ انہوں نے حضرت ابو بکرؓ کو بلا بھیجا کہ آپ میرے پاس آئیں اور آپ کے ساتھ اور کوئی نہ آئے۔ وہ حضرت عمر ؓ بن خطاب کے آنے کو پسند نہیں کرتے تھے۔ حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکرؓ سے کہا اللہ کی قسم! آپ ان کے پاس اکیلے نہ جائیں۔ حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا وہ میرے ساتھ کیا کریں گے اللہ کی قسم! میں تو ان کے پاس جاؤں گا۔ پھر حضرت ابو بکرؓ ان کے پاس گئے۔ حضرت علی بن ابی طالبؓ نے تشہد پڑھا پھر کہا اے ابو بکر ؓ! ہم نے آپ کی فضیلت اور جو (مقام) اللہ نے آپ کو عطا فرمایا ہے اسے ہم نے پہچانا ہے اور جو خیر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی ہے ہم اس پر حسد نہیں کرتے لیکن آپ نے یہ کام اکیلے اپنے طور پر کر لیا ہے اور ہم سمجھتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ سے قرابت کی وجہ سے ہمارا کوئی حق ہے۔ وہ حضرت ابو بکرؓ سے گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت ابو بکرؓ کی آنکھیں ڈبڈبا آئیں۔ پھر جب حضرت ابو بکرؓ نے کلام کیا تو آپؓ نے فرمایا اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے رسول اللہ ﷺ کی قرابت مجھے اپنی قرابت سے زیادہ محبوب ہے اور وہ اختلاف رائے جو میرے اور تمہارے درمیان ان اموال کے بارہ میں پیدا ہوا تو اس معاملہ میں میں نے حق کی ادائیگی میں کوئی کمی نہیں کی اور میں نے کوئی بات جسے میں نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے دیکھا تھا ترک نہیں کیا بلکہ میں نے ویسے ہی کیا۔ حضرت علیؓ نے حضرت ابو بکرؓ سے کہا بیعت کے لئے شام کا وعدہ ہے۔ جب حضرت ابو بکرؓ نے ظہر کی نماز پڑھائی تو مِنبر پر چڑھے۔ آپؓ نے تشہد پڑھا اور علیؓ کا معاملہ اور ان کے بیعت سے پیچھے رہ جانے اور ان کے اس عذر کو جو انہوں نے پیش کیا تھا بیان کیا۔ پھر آپؓ نے استغفار کیا اور حضرت علیؓ بن ابی طالب نے تشہد پڑھا اور حضرت ابو بکرؓ کے حق کی عظمت بیان کی اور یہ کہ ان کا حضرت ابو بکرؓ کی بیعت نہ کرنا کسی حسد اور اس فضیلت سے انکار کی وجہ سے نہ تھا جو اللہ تعالیٰ نے آپؓ کو دی ہے۔ لیکن ہم سمجھتے تھے کہ معاملہ میں مشورہ لئے بغیر انفرادی طور پر فیصلہ کر دیا گیا ہے تو ہم نے اپنے دل میں کچھ محسوس کیا۔ مسلمان اس بات سے خوش ہوگئے اور انہوں نے کہا آپؓ نے درست بات کہی اور جب انہوں نے امر معروف اختیار کیا تو لوگ حضرت علیؓ سے تعلق رکھنے لگے۔ ایک اور روایت میں ہے حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہؓ اور حضرت عباسؓ، حضرت ابوبکرؓ کے پاس رسول اللہ ﷺ کی میراث مانگنے آئے اور اس وقت وہ دونوں فدک میں آپؐ کی زمین اور خیبر میں آپؐ کا حصہ طلب کر رہے تھے۔ ان دونوں کو حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے فرمایا میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ بھی ہے کہ ’’پھر حضرت علیؓ کھڑے ہوئے اور حضرت ابو بکرؓ کے حق کی عظمت بیان کی اور آپؓ کی فضیلت اور مسابقت کا ذکر کیا۔ پھر حضرت ابو بکرؓ کی طرف گئے اور آپؓ کی بیعت کی تو لوگ حضرت علیؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا اَصَبْتَ وَاَحْسَنْت کہ آپ نے درست کیا اور خوب کیا اور لوگ حضرت علیؓ کے قریب ہوئے جب وہ امر معروف کے قریب ہوئے۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ أَخْبَرَنَا حُجَيْنٌ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرْسَلَتْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ تَسْأَلُهُ مِيرَاثَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِالْمَدِينَةِ وَفَدَكٍ وَمَا بَقِيَ مِنْ خُمْسِ خَيْبَرَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ - صلى الله عليه وسلم - فِي هَذَا الْمَالِ " . وَإِنِّي وَاللَّهِ لاَ أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْ صَدَقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ حَالِهَا الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلأَعْمَلَنَّ فِيهَا بِمَا عَمِلَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَبَى أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَدْفَعَ إِلَى فَاطِمَةَ شَيْئًا فَوَجَدَتْ فَاطِمَةُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فِي ذَلِكَ - قَالَ - فَهَجَرَتْهُ فَلَمْ تُكَلِّمْهُ حَتَّى تُوُفِّيَتْ وَعَاشَتْ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سِتَّةَ أَشْهُرٍ فَلَمَّا تُوُفِّيَتْ دَفَنَهَا زَوْجُهَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ لَيْلاً وَلَمْ يُؤْذِنْ بِهَا أَبَا بَكْرٍ وَصَلَّى عَلَيْهَا عَلِيٌّ وَكَانَ لِعَلِيٍّ مِنَ النَّاسِ وِجْهَةٌ حَيَاةَ فَاطِمَةَ فَلَمَّا تُوُفِّيَتِ اسْتَنْكَرَ عَلِيٌّ وُجُوهَ النَّاسِ فَالْتَمَسَ مُصَالَحَةَ أَبِي بَكْرٍ وَمُبَايَعَتَهُ وَلَمْ يَكُنْ بَايَعَ تِلْكَ الأَشْهُرَ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنِ ائْتِنَا وَلاَ يَأْتِنَا مَعَكَ أَحَدٌ - كَرَاهِيَةَ مَحْضَرِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - فَقَالَ عُمَرُ لأَبِي بَكْرٍ وَاللَّهِ لاَ تَدْخُلْ عَلَيْهِمْ وَحْدَكَ . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَمَا عَسَاهُمْ أَنْ يَفْعَلُوا بِي إِنِّي وَاللَّهِ لآتِيَنَّهُمْ . فَدَخَلَ عَلَيْهِمْ أَبُو بَكْرٍ . فَتَشَهَّدَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ثُمَّ قَالَ إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا يَا أَبَا بَكْرٍ فَضِيلَتَكَ وَمَا أَعْطَاكَ اللَّهُ وَلَمْ نَنْفَسْ عَلَيْكَ خَيْرًا سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْكَ وَلَكِنَّكَ اسْتَبْدَدْتَ عَلَيْنَا بِالأَمْرِ وَكُنَّا نَحْنُ نَرَى لَنَا حَقًّا لِقَرَابَتِنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُ أَبَا بَكْرٍ حَتَّى فَاضَتْ عَيْنَا أَبِي بَكْرٍ فَلَمَّا تَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَرَابَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحَبُّ إِلَىَّ أَنْ أَصِلَ مِنْ قَرَابَتِي وَأَمَّا الَّذِي شَجَرَ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ مِنْ هَذِهِ الأَمْوَالِ فَإِنِّي لَمْ آلُ فِيهِ عَنِ الْحَقِّ وَلَمْ أَتْرُكْ أَمْرًا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصْنَعُهُ فِيهَا إِلاَّ صَنَعْتُهُ . فَقَالَ عَلِيٌّ لأَبِي بَكْرٍ مَوْعِدُكَ الْعَشِيَّةُ لِلْبَيْعَةِ . فَلَمَّا صَلَّى أَبُو بَكْرٍ صَلاَةَ الظُّهْرِ رَقِيَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَتَشَهَّدَ وَذَكَرَ شَأْنَ عَلِيٍّ وَتَخَلُّفَهُ عَنِ الْبَيْعَةِ وَعُذْرَهُ بِالَّذِي اعْتَذَرَ إِلَيْهِ ثُمَّ اسْتَغْفَرَ وَتَشَهَّدَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَعَظَّمَ حَقَّ أَبِي بَكْرٍ وَأَنَّهُ لَمْ يَحْمِلْهُ عَلَى الَّذِي صَنَعَ نَفَاسَةً عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَلاَ إِنْكَارًا لِلَّذِي فَضَّلَهُ اللَّهُ بِهِ وَلَكِنَّا كُنَّا نَرَى لَنَا فِي الأَمْرِ نَصِيبًا فَاسْتُبِدَّ عَلَيْنَا بِهِ فَوَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا فَسُرَّ بِذَلِكَ الْمُسْلِمُونَ وَقَالُوا أَصَبْتَ . فَكَانَ الْمُسْلِمُونَ إِلَى عَلِيٍّ قَرِيبًا حِينَ رَاجَعَ الأَمْرَ الْمَعْرُوفَ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّصلى الله عليه وسلم وَهُمَا حِينَئِذٍ يَطْلُبَانِ أَرْضَهُ مِنْ فَدَكٍ وَسَهْمَهُ مِنْ خَيْبَرَ . فَقَالَ لَهُمَا أَبُو بَكْرٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ مَعْنَى حَدِيثِ عُقَيْلٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ فَعَظَّمَ مِنْ حَقِّ أَبِي بَكْرٍ وَذَكَرَ فَضِيلَتَهُ وَسَابِقَتَهُ ثُمَّ مَضَى إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَبَايَعَهُ فَأَقْبَلَ النَّاسُ إِلَى عَلِيٍّ فَقَالُوا أَصَبْتَ وَأَحْسَنْتَ . فَكَانَ النَّاسُ قَرِيبًا إِلَى عَلِيٍّ حِينَ قَارَبَ الأَمْرَ الْمَعْرُوفَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 32: كتاب الجهاد والسير