صحیح مسلم 3295: كتاب الجهاد والسير

حضرت عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے مجھ سے بیان کیا بدر والے دن رسول اللہ ﷺ نے مشرکوں کو دیکھا وہ ایک ہزار تھے اور آپؐ کے صحابہؓ تین سو اُنیس تھے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے قبلہ کی طرف منہ کیا پھر اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور اپنے رب کو بلند آواز سے پکارتے رہے اے اللہ! جو تو نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے پورا فرما اے اللہ! جو تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے وہ مجھے عطا فرما۔ اے اللہ! اگر تو نے مسلمانوں کا یہ گروہ ہلاک کردیا تو زمین پر تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔ قبلہ کی طرف منہ کئے دونوں ہاتھ پھیلائے آپؐ مسلسل اپنے رب کو بلند آواز سے پکارتے رہے یہانتک کہ آپؐ کی چادر آپؐ کے کندھے سے گر گئی۔ حضرت ابو بکرؓ آپ کے پاس آئے اور آپ کی چادر اٹھائی اور آپؐ کے کندھوں پر ڈال دی پھر آپؓ رسول اللہ ﷺ کو پیچھے سے چمٹ گئے اور عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! آپؐ کی اپنے رب کے حضور الحاح سے بھری ہوئی دعا آپؐ کے لئے کافی ہے۔ وہ آپؐ سے کئے گئے وعدے ضرور پورے فرمائے گا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (یاد کرو) جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے اس نے تمہاری التجا کو قبول کر لیا (اس وعدہ کے ساتھ) کہ میں ضرور ایک ہزار قطار در قطار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا۔ پس اللہ نے ملائکہ کے ذریعہ آپؐ کی مدد فرمائی۔ راوی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عباسؓ نے بتایا کہ اس اثناء میں کہ اس دن مسلمانوں میں سے ایک آدمی مشرکوں کے ایک آدمی کے پیچھے دوڑ رہا تھا اور وہ (مشرک) اس کے آگے تھا کہ اس نے اوپر سے کوڑا لگنے کی اور گھوڑسوار کی آواز سنی۔ وہ کہہ رہا تھا حیزوم آگے بڑھو! اس نے اپنے آگے مشرک کی طرف دیکھا۔ وہ (مشرک) پشت کے بل گرا۔ اس نے اس کو دیکھا تو اس کی ناک پر زخم تھا اور اس کا چہرہ کوڑے کی مار سے پھٹا ہوا تھا اور اس وجہ سے اس پر نیل پڑ گیا تھا۔ وہ انصاری آیا اور اس نے یہ بات رسول اللہ ﷺ کو بتائی۔ آپؐ نے فرمایا تو نے درست کہا۔ یہ تیسرے آسمان سے (اترنے والی) مدد تھی۔ انہوں نے اس دن ستّر کو قتل کیا اور ستّر کو قیدی بنایا۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابن عباسؓ نے کہا جب انہوں نے قیدیوں کو پکڑا۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ سے فرمایا ان قیدیوں کے بارہ میں تمہاری کیا رائے ہے ؟ حضرت ابو بکرؓ نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! وہ ہمارے چچا زاد اور رشتہ دار ہیں۔ میرا خیال ہے آپؐ اُن سے فدیہ لے لیں۔ وہ ہمارے لئے ان کفار کے مقابلہ میں قوت کا باعث ہوگا۔ اور قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اسلام کی طرف رہنمائی فرمائے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ابن خطاب! تمہاری کیا رائے ہے؟ میں نے کہا نہیں، یا رسولؐ اللہ! اللہ کی قسم میری وہ رائے نہیں ہے جو ابو بکرؓ کی رائے ہے۔ بلکہ میری رائے یہ ہے کہ آپ انہیں ہمارے سپرد کر دیں۔ ہم ان کی گردنیں مار دیں اور علیؓ کے سپرد عقیل کریں کہ وہ اس کی گردن مارے اور میرے سپرد فلاں کو کریں جو نسبًا حضرت عمرؓ کا رشتہ دار تھا تو میں اس کی گردن مار دوں کیونکہ یہ سب کفار کے لیڈر اور ان کے سردار ہیں رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو بکرؓ کی بات کو ترجیح دی۔ جب اگلا دن ہوا تو میں آیا اور میری بات کو ترجیح نہ دی، اگلے دن میں آیا تو رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکرؓ بیٹھے رو رہے تھے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے بتائیے! کس چیز نے آپؐ کو اور آپؐ کے ساتھی کو رُلایا ہے؟ اگر مجھے رونا آیا تو میں بھی روؤں گا وگرنہ میں آپ دونوں کے رونے کی طرح رونے کی صورت بناؤں گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میرے رونے کی وجہ یہ ہے جو تمہارے ساتھیوں نے میرے سامنے ان سے فدیہ لینے کی تجویز پیش کی تھی۔ میرے سامنے ان کا عذاب اس درخت سے زیادہ قریب پیش کیا گیا ہے_جو درخت اللہ کے نبی ﷺ کے قریب ہی تھا_ اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ ترجمہ: کسی نبی کے لئے جائز نہیں کہ زمین میں خونریز جنگ کے بغیر قیدی بنائے۔ آیت کے اس حصہ تک ’’پس جو مالِ غنیمت تم حاصل کرو، اس میں سے حلال اور پاکیزہ کھاؤ۔‘‘ پس اللہ نے اُن کے لئے غنیمتیں جائز کر دیں۔

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي أَبُو زُمَيْلٍ - هُوَ سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ - حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْمُشْرِكِينَ وَهُمْ أَلْفٌ وَأَصْحَابُهُ ثَلاَثُمِائَةٍ وَتِسْعَةَ عَشَرَ رَجُلاً فَاسْتَقْبَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْقِبْلَةَ ثُمَّ مَدَّ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَهْتِفُ بِرَبِّهِ " اللَّهُمَّ أَنْجِزْ لِي مَا وَعَدْتَنِي اللَّهُمَّ آتِ مَا وَعَدْتَنِي اللَّهُمَّ إِنْ تَهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةُ مِنْ أَهْلِ الإِسْلاَمِ لاَ تُعْبَدْ فِي الأَرْضِ " . فَمَازَالَ يَهْتِفُ بِرَبِّهِ مَادًّا يَدَيْهِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ حَتَّى سَقَطَ رِدَاؤُهُ عَنْ مَنْكِبَيْهِ فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ رِدَاءَهُ فَأَلْقَاهُ عَلَى مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ الْتَزَمَهُ مِنْ وَرَائِهِ . وَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ كَذَاكَ مُنَاشَدَتُكَ رَبَّكَ فَإِنَّهُ سَيُنْجِزُ لَكَ مَا وَعَدَكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ مُرْدِفِينَ} فَأَمَدَّهُ اللَّهُ بِالْمَلاَئِكَةِ . قَالَ أَبُو زُمَيْلٍ فَحَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَئِذٍ يَشْتَدُّ فِي أَثَرِ رَجُلٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ أَمَامَهُ إِذْ سَمِعَ ضَرْبَةً بِالسَّوْطِ فَوْقَهُ وَصَوْتَ الْفَارِسِ يَقُولُ أَقْدِمْ حَيْزُومُ . فَنَظَرَ إِلَى الْمُشْرِكِ أَمَامَهُ فَخَرَّ مُسْتَلْقِيًا فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَإِذَا هُوَ قَدْ خُطِمَ أَنْفُهُ وَشُقَّ وَجْهُهُ كَضَرْبَةِ السَّوْطِ فَاخْضَرَّ ذَلِكَ أَجْمَعُ . فَجَاءَ الأَنْصَارِيُّ فَحَدَّثَ بِذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " صَدَقْتَ ذَلِكَ مِنْ مَدَدِ السَّمَاءِ الثَّالِثَةِ " . فَقَتَلُوا يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ وَأَسَرُوا سَبْعِينَ . قَالَ أَبُو زُمَيْلٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَلَمَّا أَسَرُوا الأُسَارَى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ " مَا تَرَوْنَ فِي هَؤُلاَءِ الأُسَارَى " . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ يَا نَبِيَّ اللَّهِ هُمْ بَنُو الْعَمِّ وَالْعَشِيرَةِ أَرَى أَنْ تَأْخُذَ مِنْهُمْ فِدْيَةً فَتَكُونُ لَنَا قُوَّةً عَلَى الْكُفَّارِ فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُمْ لِلإِسْلاَمِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا تَرَى يَا ابْنَ الْخَطَّابِ " . قُلْتُ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَرَى الَّذِي رَأَى أَبُو بَكْرٍ وَلَكِنِّي أَرَى أَنْ تُمَكِّنَّا فَنَضْرِبَ أَعْنَاقَهُمْ فَتُمَكِّنَ عَلِيًّا مِنْ عَقِيلٍ فَيَضْرِبَ عُنُقَهُ وَتُمَكِّنِّي مِنْ فُلاَنٍ - نَسِيبًا لِعُمَرَ - فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ فَإِنَّ هَؤُلاَءِ أَئِمَّةُ الْكُفْرِ وَصَنَادِيدُهَا فَهَوِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ وَلَمْ يَهْوَ مَا قُلْتُ فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ جِئْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ قَاعِدَيْنِ يَبْكِيَانِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي مِنْ أَىِّ شَىْءٍ تَبْكِي أَنْتَ وَصَاحِبُكَ فَإِنْ وَجَدْتُ بُكَاءً بَكَيْتُ وَإِنْ لَمْ أَجِدْ بُكَاءً تَبَاكَيْتُ لِبُكَائِكُمَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَبْكِي لِلَّذِي عَرَضَ عَلَىَّ أَصْحَابُكَ مِنْ أَخْذِهِمُ الْفِدَاءَ لَقَدْ عُرِضَ عَلَىَّ عَذَابُهُمْ أَدْنَى مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ " . شَجَرَةٍ قَرِيبَةٍ مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الأَرْضِ} إِلَى قَوْلِهِ { فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَيِّبًا} فَأَحَلَّ اللَّهُ الْغَنِيمَةَ لَهُمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 32: كتاب الجهاد والسير

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • مشعل راہ جلد سوم: اردو
  • انوارالعلوم (جلد 8): اردو

خطباتِ جمعہ

  • اپنے دلوں کو بغضوں اور کینوں سے پاک کرو اور محبت، صلح، بہادری اور جوانمردی کو اپنا شعار بناؤ: اردو
  • آنحضرت ﷺ کا خلق عظیم توکل علی اللّٰہ: اردو
  • حضرت ابوبکر صدیقؓ: اردو: مقام 1 · مقام 2
  • حضرت محمد رسول اللہﷺ: اُسوۂ حسنہ: اردو: مقام 1 · مقام 2

قرآن کریم کی آیات

8:10 · 8:68 · 8:70

آج 10 میں سے 10 باقی