صحیح مسلم 3296: كتاب الجهاد والسير

سعید بن ابی سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے سنا وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے کچھ سوار نجد کی طرف بھیجے۔ وہ بنو حنیفہ کے ایک شخص کو لے کر آئے جو یمامہ کا سردار ثمامہ بن اُثال کہلاتا تھا۔ انہوں نے اسے مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا۔ رسول اللہ ﷺ اس کے پاس آئے اور فرمایا اے ثمامہ تمہارا کیا خیال ہے؟ اس نے کہا اے محمدؐ میرے پاس خیر (ہی) ہے۔ اگر آپؐ مجھے قتل کردیں تو ایک قاتل کو قتل کریں گے اور اگر آپؐ احسان فرمائیں تو ایک شکر گزار پر احسان فرمائیں گے۔ اگر آپؐ مال کا مطالبہ کریں تو جس قدر آپؐ فرمائیں گے آپ کو دیا جائے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دیا۔ پھر اگلا دن آیا۔ آپؐ نے فرمایا اے ثمامہ! اس نے کہا وہی جو میں آپؐ سے کہہ چکا ہوں کہ اگر آپؐ احسان فرمائیں گے تو ایک شکر گزار پر احسان فرمائیں گے اور اگر آپؐ قتل کریں گے تو ایک قاتل کو قتل کریں گے اور اگر آپؐ مال چاہتے ہیں تو جس قدر آپؐ چاہیں گے دیا جائے گا رسول اللہ ﷺ نے اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دیا یہاں تک کہ اگلا دن ہوا تو آپؐ نے فرمایا اے ثمامہ! کیا خیال ہے؟ اس نے کہا میرے پاس وہی کچھ ہے جس کا میں آپؐ سے (پہلے) اظہار کر چکا ہوں اگر آپؐ احسان فرمائیں تو ایک شکر گزار پر احسان فرمائیں گے اور اگر آپؐ قتل کریں تو ایک قاتل کو قتل کریں گے اور اگر آپؐ کو مال کی طلب ہے تو جس قدر آپؐ فرمائیں گے آپؐ کو دیا جائے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ثمامہ کو آزاد کر دو۔ وہ مسجد کے قریب کھجور کے ایک باغ کی طرف گیا غسل کیا پھر مسجد میں داخل ہوا اور کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندہ اور اس کے رسول ہیں۔ اے محمدؐ! اللہ کی قسم! سطحِ زمین پر آپؐ کے چہرہ سے بڑھ کر کوئی چہرہ مجھے زیادہ مبغوض نہیں تھا اور اب آپؐ کا چہرہ تمام چہروں سے بڑھ کر محبوب ہو گیا ہے۔ اللہ کی قسم! کوئی دین آپؐ کے دین سے بڑھ کر مجھے ناپسند نہیں تھا لیکن اب تمام دینوں سے بڑھ کر آپؐ کا دین مجھے محبوب ہو گیا ہے اور خدا کی قسم آپؐ کے شہر سے بڑھ کر مجھے کسی شہر سے نفرت نہ تھی مگر آپؐ کا شہر مجھے سارے شہروں سے بڑھ کر پیارا ہو گیا ہے۔ آپؐ کے گھڑ سواروں نے مجھے پکڑا جبکہ میں عمرہ پر جا رہا تھا۔ اب آپؐ کا کیا ارشاد ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے اسے بشارت دی اور اسے عمرہ کرنے کا ارشاد فرمایا جب وہ مکہ آیا تو ایک کہنے والے نے اسے کہا کیا تو صابی ہو گیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں بلکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے۔ اللہ کی قسم! تمہارے پاس یمامہ سے گندم کا ایک دانہ بھی نہیں آئے گا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ اس بارہ میں اجازت مرحمت فرمائیں۔ ایک اور روایت میں (قِبَلَ نَجْدٍ کی بجائے) نَحْوَاَرْضِ نَجْدٍ کے الفاظ ہیں اور (مِنْ بَنِیْ حَنِیْفَۃَ یُقَالُ لَہُ ثُمَامَۃُ بْنُ اُثَالٍ کی بجائے) یُقَالُ لَہُ ثُمَامَۃُ بْنُ اُثَالٍ الْحَنَفِیُّ کے الفاظ ہیں اور (اِنْ تَقْتُلْ کی بجائے) اِنْ تَقْتُلْنِیْ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيْلاً قِبَلَ نَجْدٍ فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ يُقَالُ لَهُ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ سَيِّدُ أَهْلِ الْيَمَامَةِ . فَرَبَطُوهُ بِسَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ فَخَرَجَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَاذَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ " . فَقَالَ عِنْدِي يَا مُحَمَّدُ خَيْرٌ إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ وَإِنْ تُنْعِمْ تُنْعِمْ عَلَى شَاكِرٍ وَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ الْمَالَ فَسَلْ تُعْطَ مِنْهُ مَا شِئْتَ . فَتَرَكَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى كَانَ بَعْدَ الْغَدِ فَقَالَ " مَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ " . قَالَ مَا قُلْتُ لَكَ إِنْ تُنْعِمْ تُنْعِمْ عَلَى شَاكِرٍ وَإِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ وَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ الْمَالَ فَسَلْ تُعْطَ مِنْهُ مَا شِئْتَ . فَتَرَكَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى كَانَ مِنَ الْغَدِ فَقَالَ " مَاذَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ " . فَقَالَ عِنْدِي مَا قُلْتُ لَكَ إِنْ تُنْعِمْ تُنْعِمْ عَلَى شَاكِرٍ وَإِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ وَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ الْمَالَ فَسَلْ تُعْطَ مِنْهُ مَا شِئْتَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَطْلِقُوا ثُمَامَةَ " . فَانْطَلَقَ إِلَى نَخْلٍ قَرِيبٍ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ . يَا مُحَمَّدُ وَاللَّهِ مَا كَانَ عَلَى الأَرْضِ وَجْهٌ أَبْغَضَ إِلَىَّ مِنْ وَجْهِكَ فَقَدْ أَصْبَحَ وَجْهُكَ أَحَبَّ الْوُجُوهِ كُلِّهَا إِلَىَّ وَاللَّهِ مَا كَانَ مِنْ دِينٍ أَبْغَضَ إِلَىَّ مِنْ دِينِكَ فَأَصْبَحَ دِينُكَ أَحَبَّ الدِّينِ كُلِّهِ إِلَىَّ وَاللَّهِ مَا كَانَ مِنْ بَلَدٍ أَبْغَضَ إِلَىَّ مِنْ بَلَدِكَ فَأَصْبَحَ بَلَدُكَ أَحَبَّ الْبِلاَدِ كُلِّهَا إِلَىَّ وَإِنَّ خَيْلَكَ أَخَذَتْنِي وَأَنَا أُرِيدُ الْعُمْرَةَ فَمَاذَا تَرَى فَبَشَّرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَمَرَهُ أَنْ يَعْتَمِرَ فَلَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ قَالَ لَهُ قَائِلٌ أَصَبَوْتَ فَقَالَ لاَ وَلَكِنِّي أَسْلَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلاَ وَاللَّهِ لاَ يَأْتِيكُمْ مِنَ الْيَمَامَةِ حَبَّةُ حِنْطَةٍ حَتَّى يَأْذَنَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيْلاً لَهُ نَحْوَ أَرْضِ نَجْدٍ فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ يُقَالُ لَهُ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ الْحَنَفِيُّ سَيِّدُ أَهْلِ الْيَمَامَةِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ إِنْ تَقْتُلْنِي تَقْتُلْ ذَا دَمٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 32: كتاب الجهاد والسير

آج 10 میں سے 10 باقی