صحیح مسلم 3300: كتاب الجهاد والسير
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ اہل قریظہ اس شرط پر نیچے اُترے کہ حضرت سعد بن معاذؓ (ان کا) فیصلہ کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت سعدؓ کو بلا بھیجا۔ وہ آپ کے پاس ایک گدھے پر (سوار) آئے جب وہ مسجد کے قریب پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے انصار سے فرمایا اپنے سردار یا اپنے بزرگ کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔ پھر فرمایا یہ اس شرط پر اترے ہیں کہ تم فیصلہ کرو۔ انہوں نے کہا ان کے جو لڑتے رہیں ان کو قتل کیا جائے اور ان کی ذریت قیدی بنائی جائے۔ راوی کہتے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا تم نے اللہ کے حکم کے مطابق اور (راوی نے) بعض دفعہ کہا تم نے بادشاہ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ ابن مثنّٰی نے یہ ذکر نہیں کیا کہ بعض اوقات۔ راوی نے کہا تم نے بادشاہ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا۔ شعبہ بھی اسی سند سے روایت کرتے ہیں اور وہ اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم نے ان کے بارہ میں اللہ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا ہے اور (راوی نے ایک دفعہ) کہا تم نے بادشاہ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ - عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ نَزَلَ أَهْلُ قُرَيْظَةَ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى سَعْدٍ فَأَتَاهُ عَلَى حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا قَرِيبًا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِلأَنْصَارِ " قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ - أَوْ خَيْرِكُمْ " . ثُمَّ قَالَ " إِنَّ هَؤُلاَءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ " . قَالَ تَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَتَسْبِي ذُرِّيَّتَهُمْ . قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " قَضَيْتَ بِحُكْمِ اللَّهِ - وَرُبَّمَا قَالَ - قَضَيْتَ بِحُكْمِ الْمَلِكِ " . وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنُ الْمُثَنَّى وَرُبَّمَا قَالَ " قَضَيْتَ بِحُكْمِ الْمَلِكِ " . وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ " . وَقَالَ مَرَّةً " لَقَدْ حَكَمْتَ بِحُكْمِ الْمَلِكِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 32: كتاب الجهاد والسير