صحیح مسلم 3301: كتاب الجهاد والسير

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ خندق کے دن سعدؓ زخمی ہوئے۔ ان کو قریش کے ایک شخص نے جس کا نام ابن عرقہ تھا تیر مارا۔ اس نے ان کی رگ میں مارا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کا خیمہ مسجد میں لگوا دیا۔ آپؐ قریب سے ان کی عیادت کرتے۔ جب رسول اللہ ﷺ خندق سے واپس لوٹے آپؐ نے ہتھیار رکھ دئیے اور غسل کیا تو حضرت جبرائیل آپؐ کے پاس آئے اور وہ اپنے سر سے غبار جھاڑ رہے تھے۔ انہوں نے کہا آپؐ نے ہتھیار رکھ دئیے ہیں اللہ کی قسم! ہم نے نہیں رکھے۔ ان کی طرف نکلئے۔ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا کدھر تو انہوں نے بنو قریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے لڑائی کی۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے حکم پر اُترے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کے بارہ میں فیصلہ (کرنے کا اختیار) سعدؓ کے سپرد کیا۔ انہوں نے کہا میں ان کے بارہ میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان میں سے جو لڑتے رہیں قتل کئے جائیں اور ان کے بچے اور عورتیں قیدی بنائے جائیں اور ان کے اموال تقسیم کئے جائیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ہشام بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے بتایا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم نے اللہ عزّوجل کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ قَالَ ابْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُصِيبَ سَعْدٌ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ ابْنُ الْعَرِقَةِ . رَمَاهُ فِي الأَكْحَلِ فَضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ يَعُودُهُ مِنْ قَرِيبٍ فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْخَنْدَقِ وَضَعَ السِّلاَحَ فَاغْتَسَلَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ وَهُوَ يَنْفُضُ رَأْسَهُ مِنَ الْغُبَارِ فَقَالَ وَضَعْتَ السِّلاَحَ وَاللَّهِ مَا وَضَعْنَاهُ اخْرُجْ إِلَيْهِمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَأَيْنَ " . فَأَشَارَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَقَاتَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَنَزَلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْحُكْمَ فِيهِمْ إِلَى سَعْدٍ قَالَ فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَةُ وَأَنْ تُسْبَى الذُّرِّيَّةُ وَالنِّسَاءُ وَتُقْسَمَ أَمْوَالُهُمْ . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ قَالَ أَبِي فَأُخْبِرْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 32: كتاب الجهاد والسير

آج 10 میں سے 10 باقی