صحیح مسلم 3302: كتاب الجهاد والسير
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت سعدؓ نے دعا کی جبکہ ان کا زخم مندمل ہونے کے لئے خشک ہونے کو تھا اے اللہ! تو جانتا ہے کہ مجھے اس بات سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں کہ میں تیری راہ میں اس قوم سے جنگ کروں جنہوں نے تیرے رسول ﷺ کی تکذیب کی ہے اور آپؐ کو (وطن سے) نکالا۔ اے اللہ! اگر قریش سے کوئی لڑائی باقی ہے تو مجھے باقی رکھ، میں تیرے لئے ان سے جہاد کروں گا اے اللہ! میرا خیال ہے کہ تو نے ہماری اور ان کی لڑائی ختم کردی ہے۔ پس اگر تو نے ہمارے اور ان کے درمیان لڑائی کو ختم کردیا ہے تو تُو اس زخم کو کھول دے اور اسی میں مجھے موت دے پھر وہ زخم سینہ کے اوپر کے حصہ سے کھل گیا اور لوگوں کو احساس نہ ہوا۔ اور مسجد میں ان کے ساتھ بنی غفار کا خیمہ تھا اور خون ان کی طرف بہہ رہا تھا۔ انہوں نے کہا اے خیمے والو! یہ کیا ہے جو تمہاری طرف سے ہماری طرف آرہا ہے۔ دیکھا کہ سعدؓ کے زخم سے خون بہہ رہا ہے اور وہ اسی سے فوت ہو گئے۔ ایک اور روایت میں یہ ہے کہ فَانْفَجَرَ مِنْ لَیْلَتِہِ فَمَازَالَ حَتَّی مَاتَ اسی رات زخم کھل گیا اور خون بہتا رہا یہاں تک کہ وہ فوت ہو گئے اور اس روایت میں یہ اضافہ ہے شاعر کہتا ہے۔ اے سعد، بنی معاذ کے سعد، قریظہ اور نضیر نے کیا کیا تھا؟ تیری عمر کی قسم بنی معاذ کا سعد ہی (دراصل تکلیف لے جانے والا تھا۔ جس دن انہوں نے کوچ کیا اور تم اپنی ہانڈی خالی چھوڑ گئے جس میں کچھ نہیں جبکہ ان لوگوں کی ہنڈیا گرم اور جوش زن ہے۔ اور معزز ابو حباب نے کہا اے قینقاع ٹھہرے رہنا اور چل نہ پڑنا اور اپنے علاقہ میں مضبوطی سے قائم ہیں جس طرح میطان کی چٹانیں مضبوطی سے قائم ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَعْدًا قَالَ وَتَحَجَّرَ كَلْمُهُ لِلْبُرْءِ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنْ لَيْسَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ أُجَاهِدَ فِيكَ مِنْ قَوْمٍ كَذَّبُوا رَسُولَكَ صلى الله عليه وسلم وَأَخْرَجُوهُ اللَّهُمَّ فَإِنْ كَانَ بَقِيَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَىْءٌ فَأَبْقِنِي أُجَاهِدْهُمْ فِيكَ اللَّهُمَّ فَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّكَ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَإِنْ كُنْتَ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَافْجُرْهَا وَاجْعَلْ مَوْتِي فِيهَا . فَانْفَجَرَتْ مِنْ لَبَّتِهِ فَلَمْ يَرُعْهُمْ - وَفِي الْمَسْجِدِ مَعَهُ خَيْمَةٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ - إِلاَّ وَالدَّمُ يَسِيلُ إِلَيْهِمْ فَقَالُوا يَا أَهْلَ الْخَيْمَةِ مَا هَذَا الَّذِي يَأْتِينَا مِنْ قِبَلِكُمْ فَإِذَا سَعْدٌ جُرْحُهُ يَغِذُّ دَمًا فَمَاتَ مِنْهَا . وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَانْفَجَرَ مِنْ لَيْلَتِهِ فَمَازَالَ يَسِيلُ حَتَّى مَاتَ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ فَذَاكَ حِينَ يَقُولُ الشَّاعِرُ أَلاَ يَا سَعْدُ سَعْدَ بَنِي مُعَاذٍ فَمَا فَعَلَتْ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ لَعَمْرُكَ إِنَّ سَعْدَ بَنِي مُعَاذٍ غَدَاةَ تَحَمَّلُوا لَهُوَ الصَّبُورُ تَرَكْتُمْ قِدْرَكُمْ لاَ شَىْءَ فِيهَا وَقِدْرُ الْقَوْمِ حَامِيَةٌ تَفُورُ وَقَدْ قَالَ الْكَرِيمُ أَبُو حُبَابٍ أَقِيمُوا قَيْنُقَاعُ وَلاَ تَسِيرُوا وَقَدْ كَانُوا بِبَلْدَتِهِمْ ثِقَالاً كَمَا ثَقُلَتْ بِمَيْطَانَ الصُّخُورُ
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 32: كتاب الجهاد والسير