صحیح مسلم 3304: كتاب الجهاد والسير
ابن شہاب حضرت انسؓ بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا جب مہاجر مکہ سے مدینہ آئے، وہ آئے اور وہ خالی ہاتھ تھے اور انصار زمینوں اور جائیداد کے مالک تھے۔ انصارؓ نے ان کے ساتھ اپنے اموال اس طرح تقسیم کئے کہ ہر سال اپنے اموال کی آدھی پیداوار انہیں دیتے اور ان کو کام اور محنت سے مستغنی کرتے اور حضرت انسؓ بن مالک کی والدہ جن کا نام امّ سلیمؓ تھا اور جو حضرت عبداللہؓ بن ابی طلحہ کی (بھی) والدہ تھیں اور وہ حضرت انسؓ کے ماں کی طرف سے بھائی تھے۔ امّ انسؓ نے رسول اللہ ﷺ کو کھجور کا پھلدار درخت دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے وہ امّ ایمنؓ کو جو آپؐ کی آزاد کردہ اور حضرت اُسامہ بن زیدؓ کی والدہ تھیں عطا فرما دیا۔ ابن شہاب کہتے ہیں مجھے حضرت انس بن مالکؓ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ جب اہل خیبر کی جنگ سے فارغ ہوئے اور مدینہ لوٹے تو مہاجروںؓ نے انصارؓ کو ان کے عطایا وہ جو انہوں نے ان کو اپنے پھلوں میں سے دئیے تھے واپس لوٹا دیئے۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے میری والدہ کو ان کے درخت واپس کر دئیے اور رسول اللہ ﷺ نے امّ ایمنؓ کو اپنے باغ میں سے ان کے بدلہ دے دیا۔ ابن شہاب کہتے ہیں امّ ایمنؓ حضرت اسامہ بن زیدؓ کی والدہ اور وہ حضرت عبد اللہؓ بن عبد المطلب کی خادمہ تھیں جن کا تعلق حبشہ سے تھا۔ جب حضرت آمنہؓ نے رسول اللہ ﷺ کو آپؐ کے والدؓ کی وفات کے بعد جنم دیا تو ام ایمنؓ آپؐ کی حضانت کرتی تھیں یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ بڑے ہوئے تو آپؐ نے انہیں آزاد کردیا۔ پھر ان کا نکاح حضرت زیدؓ بن حارثہ سے کر دیا۔ وہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے پانچ ماہ بعد فوت ہوئیں۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ مِنْ مَكَّةَ الْمَدِينَةَ قَدِمُوا وَلَيْسَ بِأَيْدِيهِمْ شَىْءٌ وَكَانَ الأَنْصَارُ أَهْلَ الأَرْضِ وَالْعَقَارِ فَقَاسَمَهُمُ الأَنْصَارُ عَلَى أَنْ أَعْطَوْهُمْ أَنْصَافَ ثِمَارِ أَمْوَالِهِمْ كُلَّ عَامٍ وَيَكْفُونَهُمُ الْعَمَلَ وَالْمَئُونَةَ وَكَانَتْ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَهْىَ تُدْعَى أُمَّ سُلَيْمٍ - وَكَانَتْ أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ كَانَ أَخًا لأَنَسٍ لأُمِّهِ - وَكَانَتْ أَعْطَتْ أُمُّ أَنَسٍ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِذَاقًا لَهَا فَأَعْطَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُمَّ أَيْمَنَ مَوْلاَتَهُ أُمَّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا فَرَغَ مِنْ قِتَالِ أَهْلِ خَيْبَرَ وَانْصَرَفَ إِلَى الْمَدِينَةِ رَدَّ الْمُهَاجِرُونَ إِلَى الأَنْصَارِ مَنَائِحَهُمُ الَّتِي كَانُوا مَنَحُوهُمْ مِنْ ثِمَارِهِمْ - قَالَ - فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى أُمِّي عِذَاقَهَا وَأَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُمَّ أَيْمَنَ مَكَانَهُنَّ مِنْ حَائِطِهِ . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَكَانَ مِنْ شَأْنِ أُمِّ أَيْمَنَ أُمِّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهَا كَانَتْ وَصِيفَةً لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَكَانَتْ مِنَ الْحَبَشَةِ فَلَمَّا وَلَدَتْ آمِنَةُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ مَا تُوُفِّيَ أَبُوهُ فَكَانَتْ أُمُّ أَيْمَنَ تَحْضُنُهُ حَتَّى كَبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَعْتَقَهَا ثُمَّ أَنْكَحَهَا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ ثُمَّ تُوُفِّيَتْ بَعْدَ مَا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِخَمْسَةِ أَشْهُرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 32: كتاب الجهاد والسير