صحیح مسلم 3360: كتاب الجهاد والسير

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ام سلیمؓ نے حنین کے دن ایک خنجر لیا۔ وہ ان کے پاس تھا تو حضرت ابو طلحہؓ نے انہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ ! یہ ام سلیم ہے اس کے پاس خنجر ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے انہیں فرمایا یہ خنجر کس لئے ہے؟ انہوں نے جواب دیا میں نے یہ اس لئے لیا ہے کہ اگر مشرکوں سے کوئی میرے قریب آیا تو میں اس کا پیٹ پھاڑ دوں گی۔ رسول اللہ ﷺ ہنسنے لگے۔ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ہمارے بعد جو طلقاء (یعنی آزاد کئے گئے) ملے جنہوں نے آپؐ کے ساتھ (ہوتے ہوئے ) شکست کھائی ان کو قتل کر دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ام سلیم یقینا اللہ (دشمن کے مقابلہ میں ) کافی ہوا اور اس نے احسان فرمایا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ اتَّخَذَتْ يَوْمَ حُنَيْنٍ خِنْجَرًا فَكَانَ مَعَهَا فَرَآهَا أَبُو طَلْحَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ أُمُّ سُلَيْمٍ مَعَهَا خَنْجَرٌ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا هَذَا الْخَنْجَرُ " . قَالَتِ اتَّخَذْتُهُ إِنْ دَنَا مِنِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ بَقَرْتُ بِهِ بَطْنَهُ . فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَضْحَكُ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْتُلْ مَنْ بَعْدَنَا مِنَ الطُّلَقَاءِ انْهَزَمُوا بِكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أُمَّ سُلَيْمٍ إِنَّ اللَّهَ قَدْ كَفَى وَأَحْسَنَ " . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي قِصَّةِ أُمِّ سُلَيْمٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَ حَدِيثِ ثَابِتٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 32: كتاب الجهاد والسير

آج 10 میں سے 10 باقی