صحیح مسلم 3380: كتاب الإمارة

حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا لوگوں کا معاملہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ ان میں بارہ سردار ہو جائیں۔ پھر نبیﷺ نے ایک بات کہی جو مجھ پر مخفی رہی۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
ایک اور روایت میں لَا يَزَالُ أَمْرُ النَّاسِ مَاضِيًا کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَزَالُ أَمْرُ النَّاسِ مَاضِيًا مَا وَلِيَهُمُ اثْنَا عَشَرَ رَجُلاً " . ثُمَّ تَكَلَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِكَلِمَةٍ خَفِيَتْ عَلَىَّ فَسَأَلْتُ أَبِي مَاذَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ " .وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَمْ يَذْكُرْ " لاَ يَزَالُ أَمْرُ النَّاسِ مَاضِيًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 33: كتاب الإمارة

آج 10 میں سے 10 باقی