صحیح مسلم 3398: كتاب الإمارة
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہﷺ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور (قومی مال میں) خیانت کا ذکر فرمایا اور اس بات کو بہت بڑا (گناہ) قرار دیا اور اس معاملہ کو سنگین قرار دیا۔ پھر فرمایا میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر ایک اُونٹ بلبلا رہا ہو اور وہ شخص کہے یا رسولؐ اللہ! میری مدد فرمائیے تو میں کہوں کہ میں تیری کوئی مدد نہیں کر سکتا میں نے تجھے کھول کر بتا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر گھوڑا ہنہنا رہا ہو اور وہ شخص کہے یا رسولؐ اللہ! میری فریاد رسی کیجئے۔ تو میں کہوں کہ میں تیری کوئی مدد نہیں کر سکتا میں نے تجھے کھول کر بتا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر ایک بکری منمنا رہی ہو۔ وہ شخص کہے یا رسولؐ اللہ! میری فریاد رسی کیجئے تو میں کہوں کہ میں تیری کچھ مدد نہیں کر سکتا۔ میں نے تجھے کھول کر بتا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو نہ پاؤں کہ کوئی تم میں سے قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر کوئی جاندار چیخ رہا ہو اور وہ شخص کہے یا رسولؐ اللہ! میری فریاد رسی کیجئے تو میں کہوں میں تیری کوئی مدد نہیں کر سکتا میں نے تجھے کھول کر بتا دیا تھا میں تم میں سے کسی کو نہ پاؤں کہ تم میں سے کوئی قیامت کے دن آئے کہ اس کی گردن پر کپڑے، اس پر (ہوا سے) ہل رہے ہوں اور وہ کہے یا رسولؐ اللہ! میری فریاد رسی کیجئے۔ تو میں کہوں کہ میں تیری کوئی مدد نہیں کر سکتا میں نے تجھے کھول کر بتا دیا تھا میں تم میں سے کسی کو نہ پاؤں کہ تم میں سے کوئی قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر سونا چاندی ہو اور وہ شخص کہے یا رسولؐ اللہ! میری فریاد رسی کیجئے۔ تو میں کہوں کہ میں تیری کوئی مدد نہیں کر سکتا میں نے تجھے کھول کر بتا دیا تھا۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ فَذَكَرَ الْغُلُولَ فَعَظَّمَهُ وَعَظَّمَ أَمْرَهُ ثُمَّ قَالَ " لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ يَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي . فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ . لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ فَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي . فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ . لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا ثُغَاءٌ يَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي . فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ . لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ نَفْسٌ لَهَا صِيَاحٌ فَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي . فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ . لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ فَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي . فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ . لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ فَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ أَبِي حَيَّانَ وَعُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ جَمِيعًا عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِمِثْلِ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ .وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْغُلُولَ فَعَظَّمَهُ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ قَالَ حَمَّادٌ ثُمَّ سَمِعْتُ يَحْيَى بَعْدَ ذَلِكَ يُحَدِّثُهُ فَحَدَّثَنَا بِنَحْوِ مَا حَدَّثَنَا عَنْهُ أَيُّوبُ . وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 33: كتاب الإمارة