صحیح مسلم 3407: كتاب الإمارة
یحیٰ بن حُصین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی دادی سے سنا۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے نبیﷺ کو حجۃ الوداع کا خطبہ دیتے ہوئے سنا اور آپؐ فرما رہے تھے اگرچہ ایک غلام تمہارا حاکم بنایا جائے جو کتاب اللہ کے مطابق تمہاری قیادت کرے تو اس کی سنو اور اطاعت کرو۔ ایک روایت میں (عَبْدٌ کی بجائے) عَبْدًا حَبَشِیًّا کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں عَبْدًا حَبَشِیًّا مُجَدَّعًا کے الفاظ کا ذکر نہیں مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ انہوں (حضرت ام حصینؓ) نے رسول اللہﷺ کو منیٰ یا عرفات میں فرماتے ہوئے سنا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ جَدَّتِي تُحَدِّثُ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ يَقُولُ " وَلَوِ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ يَقُودُكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ عَبْدًا حَبَشِيًّا . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ عَبْدًا حَبَشِيًّا مُجَدَّعًا .وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ حَبَشِيًّا مُجَدَّعًا وَزَادَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَاتٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی