صحیح مسلم 3438: كتاب الإمارة
ابو زبیر نے حضرت جابرؓ سے سنا جب اُن سے پوچھا گیا کیا نبیﷺ نے ذوالحلیفہ میں بیعت لی تھی؟ انہوں نے کہا نہیں لیکن آپؐ نے وہاں نماز پڑھی تھی اور آپؐ نے کسی درخت کے پاس بیعت نہیں لی سوائے اس درخت کے جو حدیبیہ میں ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں مجھے ابو زبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابرؓ بن عبد اللہ کو کہتے سنا کہ نبیﷺ نے حدیبیہ کے کنوئیں پر دعا کی۔
وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْوَرُ مَوْلَى سُلَيْمَانَ بْنِ مُجَالِدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يُسْأَلُ هَلْ بَايَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَقَالَ لاَ وَلَكِنْ صَلَّى بِهَا وَلَمْ يُبَايِعْ عِنْدَ شَجَرَةٍ إِلاَّ الشَّجَرَةَ الَّتِي بِالْحُدَيْبِيَةِ . قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى بِئْرِ الْحُدَيْبِيَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی