صحیح مسلم 3502: كتاب الإمارة

ابو اسحاق سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت براءؓ کو اس آیت لَا یَسْتَوِی الْقاَعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۔۔ وَالْمُجَاہِدُوْنَ فیْ سَبِیْلِ اللَّہِ کہ: مومنوں میں سے بغیر کسی بیماری کے گھر بیٹھ رہنے والے اور (دوسرے) اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور جانوں کے ذریعہ جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے۔۔۔ کے بارہ میں کہتے ہوئے سنا کہ (جب یہ آیت اتری تو) رسول اللہﷺ نے حضرت زیدؓ کو ارشاد فرمایا۔ وہ ایک کتف لے کر آئے تاکہ وہ (آیت) لکھیں۔ اس پر حضرت ابن امّ مکتومؓ نے اپنی نابینائی کی شکایت کی۔ تو یہ آیت نازل ہوئی لَا یَسْتَوِی الْقاَعِدُونَ مِنَ الْمُؤمِنینَ غَیْرُ اُولِی الضَّرَر، مومنوں میں سے بغیر کسی بیماری کے گھر بیٹھ رہنے والے۔۔۔ برابر نہیں ہو سکتے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَاءَ يَقُولُ فِي هَذِهِ الآيَةِ لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَيْدًا فَجَاءَ بِكَتِفٍ يَكْتُبُهَا فَشَكَا إِلَيْهِ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ضَرَارَتَهُ فَنَزَلَتْ { لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} قَالَ شُعْبَةُ وَأَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِي هَذِهِ الآيَةِ لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ بِمِثْلِ حَدِيثِ الْبَرَاءِ وَقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ فِي رِوَايَتِهِ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 33: كتاب الإمارة

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

4:96

آج 10 میں سے 10 باقی