صحیح مسلم 3506: كتاب الإمارة

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے بُسَیْسَہ کو خبریں معلوم کرنے کے لئے بھیجا کہ ابو سفیان کے قافلہ نے کیا کیا؟ جب وہ آیا تو گھر میں میرے اور رسول اللہﷺ کے علاوہ اور کوئی نہ تھا_ راوی کہتے ہیں مجھے علم نہیں کہ (حضرت انسؓ نے) آپؐ کی کس زوجہ مطہرہؓ (کی موجودگی کا ذکر کیا)_ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ (گھر سے باہر) تشریف لائے اور گفتگو کرتے ہوئے فرمایا ہمیں کام ہے۔ اس لئے جس کے پاس سواری موجود ہے وہ ہمارے ساتھ سوار ہو جائے تو بعض لوگ بالائی مدینہ سے اپنی سواریاں لانے کی اجازت مانگنے لگے۔ آپؐ نے فرمایا نہیں جس کی سواری موجود ہو۔ پھر رسول اللہﷺ اور آپؐ کے صحابہؓ چلے مشرکوں سے پہلے میدانِ بدر جا پہنچے اور مشرک بھی آگئے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی بھی کسی بات کے لئے آگے نہ بڑھے یہانتک کہ میں اس سے آگے ہوں پھر مشرک قریب آگئے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا اس جنت کے لئے آگے بڑھو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ عمیر بن الحمام نے کہا یا رسولؐ اللہ! وہ جنت جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں اس نے کہا بخِ بخِ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا تم بخِ بخِ کس وجہ سے کہہ رہے ہو؟ انہوں نے کہا نہیں نہیں خدا کی قسم یا رسولؐ اللہ! میں تو صرف اس خواہش کی وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس کے باسیوں میں سے ہو جاؤں۔ آپؐ نے فرمایا تُو اس کے باسیوں میں سے ہے۔ اس نے اپنے ترکش سے کھجوریں نکالیں اور انہیں کھانے لگا پھر اس نے کہا اگر میں اپنی یہ کھجوریں کھانے تک زندہ رہوں تو یہ بڑی لمبی زندگی ہے۔ راوی کہتے ہیں پھر اس نے وہ کھجوریں جو اس کے پاس تھیں پھینک دیں اور وہ ان سے لڑا یہانتک کہ شہید ہوگیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ بْنِ أَبِي النَّضْرِ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ - قَالُوا حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ الْمُغِيرَةِ - عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بُسَيْسَةَ عَيْنًا يَنْظُرُ مَا صَنَعَتْ عِيرُ أَبِي سُفْيَانَ فَجَاءَ وَمَا فِي الْبَيْتِ أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ لاَ أَدْرِي مَا اسْتَثْنَى بَعْضَ نِسَائِهِ قَالَ فَحَدَّثَهُ الْحَدِيثَ قَالَ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَكَلَّمَ فَقَالَ " إِنَّ لَنَا طَلِبَةً فَمَنْ كَانَ ظَهْرُهُ حَاضِرًا فَلْيَرْكَبْ مَعَنَا " . فَجَعَلَ رِجَالٌ يَسْتَأْذِنُونَهُ فِي ظُهْرَانِهِمْ فِي عُلْوِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ " لاَ إِلاَّ مَنْ كَانَ ظَهْرُهُ حَاضِرًا " . فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَصْحَابُهُ حَتَّى سَبَقُوا الْمُشْرِكِينَ إِلَى بَدْرٍ وَجَاءَ الْمُشْرِكُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يُقَدِّمَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ إِلَى شَىْءٍ حَتَّى أَكُونَ أَنَا دُونَهُ " . فَدَنَا الْمُشْرِكُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُومُوا إِلَى جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوَاتُ وَالأَرْضُ " . قَالَ يَقُولُ عُمَيْرُ بْنُ الْحُمَامِ الأَنْصَارِيُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَنَّةٌ عَرْضُهَا السَّمَوَاتُ وَالأَرْضُ قَالَ " نَعَمْ " . قَالَ بَخٍ بَخٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا يَحْمِلُكَ عَلَى قَوْلِكَ بَخٍ بَخٍ " . قَالَ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلاَّ رَجَاءَةَ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَهْلِهَا . قَالَ " فَإِنَّكَ مِنْ أَهْلِهَا " . فَأَخْرَجَ تَمَرَاتٍ مِنْ قَرْنِهِ فَجَعَلَ يَأْكُلُ مِنْهُنَّ ثُمَّ قَالَ لَئِنْ أَنَا حَيِيتُ حَتَّى آكُلَ تَمَرَاتِي هَذِهِ إِنَّهَا لَحَيَاةٌ طَوِيلَةٌ - قَالَ - فَرَمَى بِمَا كَانَ مَعَهُ مِنَ التَّمْرِ . ثُمَّ قَاتَلَهُمْ حَتَّى قُتِلَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 33: كتاب الإمارة

آج 10 میں سے 10 باقی