صحیح مسلم 3507: كتاب الإمارة
ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں میں نے اپنے والد سے سنا اور وہ دشمن کے سامنے تھے۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقیناً جنت کے دروازے تلواروں کے سایہ تلے ہیں۔ ایک معمولی کپڑوں والا شخص کھڑا ہوا اور کہا اے ابو موسیٰؓ! کیا آپؓ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔ راوی کہتے ہیں وہ شخص اپنے ساتھیوں کی طرف گیا اور کہا کہ میں تمہیں سلام کہتا ہوں۔ پھر اس نے اپنی تلوار کی نیام توڑ دی اور اسے پھینک دیا پھر اپنی تلوار کے ساتھ دشمنوں کی طرف گیا اور اُس سے مارنے لگا یہا ں تک کہ شہید ہوگیا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا وَقَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي وَهُوَ بِحَضْرَةِ الْعَدُوِّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّةِ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ " . فَقَامَ رَجُلٌ رَثُّ الْهَيْئَةِ فَقَالَ يَا أَبَا مُوسَى آنْتَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ هَذَا قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَرَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ أَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلاَمَ . ثُمَّ كَسَرَ جَفْنَ سَيْفِهِ فَأَلْقَاهُ ثُمَّ مَشَى بِسَيْفِهِ إِلَى الْعَدُوِّ فَضَرَبَ بِهِ حَتَّى قُتِلَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی