صحیح مسلم 3508: كتاب الإمارة

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کچھ لوگ نبیﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ ہمارے ساتھ کچھ لوگوں کو بھیجئے جو ہمیں قرآن اور سنت سکھائیں۔ تو آپؐ نے ان کی طرف انصارؓ میں سے ستر اشخاص جنہیں قرّاء کہا جاتا تھا روانہ فرمائے ان میں میرے ماموں حرامؓ بھی تھے۔ وہ رات کو قرآن پڑھتے اور ایک دوسرے کو پڑھ کر سناتے اور سیکھتے اور دن کو پانی لاتے اور اسے مسجد میں رکھتے اور لکڑیاں اکٹھی کرتے اور انہیں بیچتے اور اس سے اہلِ صُفّہ کے لئے اور فقراء کے لئے کھانا خریدتے تو نبیﷺ نے انہیں ان کی طرف بھیجا۔ انہوں نے ان کا راستہ روک لیا اور اصل جگہ پر پہنچنے سے پہلے ہی انہیں قتل کر دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ! ہماری طرف سے ہمارے نبیﷺ کو (یہ بات) پہنچا دے کہ ہم تجھ سے مل گئے ہیں اور ہم تجھ سے راضی ہو گئے اور تو ہم سے راضی ہو گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت حرامؓ جو حضرت انسؓ کے ماموں تھے کے پاس ایک شخص پیچھے سے آیا اور اس نے انہیں اپنا نیزہ مارا اور ان کے پار کر دیا۔ اس پر حضرت حرامؓ نے کہا ربِّ کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہو گیا۔ رسول اللہﷺ نے اپنے صحابہؓ سے فرمایا تمہارے بھائی شہید ہوگئے ہیں اور انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ! ہماری طرف سے ہمارے نبیﷺ کو (یہ بات) پہنچا دے یقینا ہم تجھ سے مل گئے ہیں اور ہم تجھ سے راضی اور تو ہم سے راضی ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ نَاسٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا أَنِ ابْعَثْ مَعَنَا رِجَالاً يُعَلِّمُونَا الْقُرْآنَ وَالسُّنَّةَ . فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ سَبْعِينَ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُمُ الْقُرَّاءُ فِيهِمْ خَالِي حَرَامٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ وَيَتَدَارَسُونَ بِاللَّيْلِ يَتَعَلَّمُونَ وَكَانُوا بِالنَّهَارِ يَجِيئُونَ بِالْمَاءِ فَيَضَعُونَهُ فِي الْمَسْجِدِ وَيَحْتَطِبُونَ فَيَبِيعُونَهُ وَيَشْتَرُونَ بِهِ الطَّعَامَ لأَهْلِ الصُّفَّةِ وَلِلْفُقَرَاءِ فَبَعَثَهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَيْهِمْ فَعَرَضُوا لَهُمْ فَقَتَلُوهُمْ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغُوا الْمَكَانَ . فَقَالُوا اللَّهُمَّ بَلِّغْ عَنَّا نَبِيَّنَا أَنَّا قَدْ لَقِينَاكَ فَرَضِينَا عَنْكَ وَرَضِيتَ عَنَّا - قَالَ - وَأَتَى رَجُلٌ حَرَامًا خَالَ أَنَسٍ مِنْ خَلْفِهِ فَطَعَنَهُ بِرُمْحٍ حَتَّى أَنْفَذَهُ . فَقَالَ حَرَامٌ فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِهِ " إِنَّ إِخْوَانَكُمْ قَدْ قُتِلُوا وَإِنَّهُمْ قَالُوا اللَّهُمَّ بَلِّغْ عَنَّا نَبِيَّنَا أَنَّا قَدْ لَقِينَاكَ فَرَضِينَا عَنْكَ وَرَضِيتَ عَنَّا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 33: كتاب الإمارة

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی