صحیح مسلم 3509: كتاب الإمارة

حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ میرے چچا جن کے نام پر میرا نام رکھا گیا وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ بدر میں شامل نہ ہوئے تھے۔ وہ کہتے ہیں یہ بات ان پر بہت گراں گذری تھی۔ وہ کہتے تھے پہلا میدانِ جنگ جہاں رسول اللہﷺ تشریف لائے مَیں اس میں شامل نہ ہو سکا۔ اگر اس کے بعد اللہ نے رسول اللہﷺ کی معیت میں کوئی میدانِ جنگ مجھے دکھایا تو اللہ دیکھے گا کہ میں کیا کرتا ہوں اور اس کے علاوہ کچھ اور کہنے سے انہوں نے خوف محسوس کیا۔ راوی کہتے ہیں وہ غزوہ اُحُد میں رسول اللہﷺ کے ساتھ شامل ہوئے۔ راوی کہتے ہیں سعد بن معاذؓ ان کے سامنے سے آئے تو حضرت انسؓ بن نضر نے ان سے کہا اے ابو عمرو کہاں؟ پھر کہا واہ جنت کی خوشبو جو مَیں اُحد کی طرف سے پا رہا ہوں۔ راوی کہتے ہیں پھر وہ ان سے لڑے یہاں تک کہ شہید ہو گئے۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کے جسم پر تلوار اور نیزے اور تیر کے اسی سے کچھ اوپر نشان تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کی بہن میری پھوپھی رُبَیِّعُ بِنْت نَضْر کہتی ہیں کہ میں اپنے بھائی کو صرف اس کی انگلی کے پورے سے پہچان سکی اور یہ آیت نازل ہوئی رِجالٌ صَدَقُوا مَا عَاہَدُوا اللَّہَ عَلَیہِ فَمِنْھُمْ مَنْ قَضٰی نَحْبَہُ وَمِنْھُمْ مَنْ یَّنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیْلًا مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے جس بات پر اللہ سے عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھا یا۔ پس ان میں سے وہ بھی ہے جس نے اپنی منَّت کو پورا کر دیا اور ان میں سے وہ بھی ہے جو ابھی انتظار کر رہا ہے اور انہوں نے ہرگز (اپنے طرز عمل میں) کوئی تبدیلی نہیں کی۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگ خیال کرتے تھے کہ یہ (آیت) ان کے اور ان کے ساتھیوں کے بارہ میں اتری تھی۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ عَمِّيَ الَّذِي سُمِّيتُ بِهِ لَمْ يَشْهَدْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَدْرًا - قَالَ - فَشَقَّ عَلَيْهِ قَالَ أَوَّلُ مَشْهَدٍ شَهِدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غُيِّبْتُ عَنْهُ وَإِنْ أَرَانِيَ اللَّهُ مَشْهَدًا فِيمَا بَعْدُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيَرَانِيَ اللَّهُ مَا أَصْنَعُ - قَالَ - فَهَابَ أَنْ يَقُولَ غَيْرَهَا - قَالَ - فَشَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ أُحُدٍ - قَالَ - فَاسْتَقْبَلَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فَقَالَ لَهُ أَنَسٌ يَا أَبَا عَمْرٍو أَيْنَ فَقَالَ وَاهًا لِرِيحِ الْجَنَّةِ أَجِدُهُ دُونَ أُحُدٍ - قَالَ - فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى قُتِلَ - قَالَ - فَوُجِدَ فِي جَسَدِهِ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ مِنْ بَيْنِ ضَرْبَةٍ وَطَعْنَةٍ وَرَمْيَةٍ - قَالَ - فَقَالَتْ أُخْتُهُ عَمَّتِيَ الرُّبَيِّعُ بِنْتُ النَّضْرِ فَمَا عَرَفْتُ أَخِي إِلاَّ بِبَنَانِهِ . وَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً} قَالَ فَكَانُوا يُرَوْنَ أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِ وَفِي أَصْحَابِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 33: كتاب الإمارة

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

33:24

آج 10 میں سے 10 باقی