صحیح مسلم 3511: كتاب الإمارة
حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے اس شخص کے بارہ میں پوچھا گیا جو اپنی بہادری کے لئے لڑتا ہے اور غیرت کی وجہ سے لڑتا ہے اور دکھاوے کے لئے لڑتا ہے، ان میں سے کون سا اللہ کی راہ میں لڑتا ہے؟ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اس لئے لڑتا ہے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو تو وہی ہے جو اللہ کی راہ میں (لڑتا) ہے۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ سے ایک اور روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ایک شخص ہم میں سے بہادری دکھانے کے لئے لڑتا ہے۔۔۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الرَّجُلِ يُقَاتِلُ شَجَاعَةً وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً وَيُقَاتِلُ رِيَاءً أَىُّ ذَلِكَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يُقَاتِلُ مِنَّا شَجَاعَةً . فَذَكَرَ مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی