صحیح مسلم 3512: كتاب الإمارة

حضرت ابو موسیٰ ؓ اشعری سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے اللہ بزرگ و برتر کی راہ میں لڑنے کے بارہ میں پوچھا اور اس شخص نے عرض کیا کہ ایک شخص غصہ کی وجہ سے لڑتا ہے اور ایک شخص غیرت کی وجہ سے لڑتا ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ اس پر آپؐ نے اپنا سر اس کی طرف اُٹھایا۔ آپؐ نے اپنا سر صرف اس لئے اس کی طرف اُٹھایا کہ وہ کھڑا تھا۔ آپؐ نے فرمایا جو شخص اس لئے لڑتا ہے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو تو وہی ہے جو اللہ کی راہ میں (لڑتا) ہے۔

وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْقِتَالِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ الرَّجُلُ يُقَاتِلُ غَضَبًا وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً قَالَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ - وَمَا رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ إِلاَّ أَنَّهُ كَانَ قَائِمًا - فَقَالَ " مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 33: كتاب الإمارة

آج 10 میں سے 10 باقی