صحیح مسلم 3513: كتاب الإمارة

سلیمان بن یسار سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ لوگ حضرت ابو ہریرہؓ کے پاس سے اٹھ کر گئے تو ان سے اہلِ شام کے ناتل (نامی) نے کہا کہ اے شیخ! ہم سے ایسی حدیث بیان کریں جسے آپؓ نے رسول اللہﷺ سے سنا ہو۔ انہوں نے کہا اچھا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے پہلا شخص جس کے خلاف قیامت کے دن فیصلہ ہوگا وہ ایسا ’’شہید‘‘ ہوگا جسے لایا جائے گا تو وہ (اللہ) اسے اپنی نعمتوں سے آگاہ کرے گا اور وہ انہیں پہچان لے گا۔ وہ (اللہ) کہے گا تو نے ان کے لئے کیا کام کیا؟ وہ کہے گا میں تیری راہ میں لڑا یہاں تک کہ شہید ہوگیا اللہ فرمائے گا تو نے غلط کہا تُو تو اس لئے لڑا تھا کہ تجھے بہادر کہا جائے۔ چنانچہ ایسا کہا گیا پھر اس کے بارہ میں حکم دیا جائے گا تو وہ اپنے منہ کے بل گھسیٹا جائے گا یہاں تک کہ اسے آگ میں ڈال دیا جائے گا اور ایک اور شخص جس نے علم سیکھا اور اسے دوسروں کو سکھایا اور قرآن پڑھا اسے لایا جائے گا تو وہ (اللہ) اسے اپنی نعمتوں کے بارہ میں بتائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا۔ اللہ فرمائے گا تو نے ان کے لئے کیا کام کیا؟ وہ کہے گا میں نے علم سیکھا اور اسے دوسروں کو سکھایا اور میں نے تیرے لئے قرآن کی تلاوت کی۔ وہ (اللہ) فرمائے گا تو نے غلط کہا بلکہ تو نے تو اس لئے علم سیکھا تاکہ تجھے عالم کہا جائے اور تو نے قرآن پڑھا تاکہ یہ کہا جائے کہ وہ قاری ہے۔ چنانچہ ایسا کہا گیا پھر اس کے بارہ میں حکم دیا جائے گا۔ تو وہ منہ کے بل گھسیٹا جائے گا حتی کہ وہ آگ میں پھینک دیا جائے گا اور ایک وہ شخص جسے اللہ نے وسعت عطا فرمائی اور اسے مال کی سب قسموں سے عطا فرمایا۔ وہ بھی (اللہ کے پاس) لایا جائے گا۔ تو اللہ اسے اپنی نعمتوں کے بارہ میں بتائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا وہ (اللہ) فرمائے گا تو نے ان کے لئے کیا کام کیا؟ وہ کہے گا میں نے خرچ کی کوئی راہ جس کے بارہ میں تو پسند کرتا تھا کہ اس راہ میں خرچ کیا جائے۔ نہیں چھوڑی بلکہ میں نے اس میں تیرے لئے خرچ کیا۔ اللہ فرمائے گا تو غلط کہتا ہے بلکہ تو نے اس لئے ایسا کیا کہ کہا جائے کہ وہ سخی ہے چنانچہ کہا گیا۔ پھر اس کے بارہ میں حکم دیا جائے گا تو وہ منہ کے بل گھسیٹا جائے گا پھر آگ میں پھینک دیا جائے گا۔ ایک اور روایت میں (تَفَرَّقَ النَّاسُ کی بجائے) تَفَرَّجَ النَّاسُ کے الفاظ ہیں اور (نَاتِلُ اَہْلِ الشَّامِ کی بجائے) نَاتِلٌ الشَّامِیُّ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ لَهُ نَاتِلُ أَهْلِ الشَّامِ أَيُّهَا الشَّيْخُ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ يُقْضَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَيْهِ رَجُلٌ اسْتُشْهِدَ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا قَالَ قَاتَلْتُ فِيكَ حَتَّى اسْتُشْهِدْتُ . قَالَ كَذَبْتَ وَلَكِنَّكَ قَاتَلْتَ لأَنْ يُقَالَ جَرِيءٌ . فَقَدْ قِيلَ . ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ فِي النَّارِ وَرَجُلٌ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ وَعَلَّمَهُ وَقَرَأَ الْقُرْآنَ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا قَالَ تَعَلَّمْتُ الْعِلْمَ وَعَلَّمْتُهُ وَقَرَأْتُ فِيكَ الْقُرْآنَ . قَالَ كَذَبْتَ وَلَكِنَّكَ تَعَلَّمْتَ الْعِلْمَ لِيُقَالَ عَالِمٌ . وَقَرَأْتَ الْقُرْآنَ لِيُقَالَ هُوَ قَارِئٌ . فَقَدْ قِيلَ ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ فِي النَّارِ . وَرَجُلٌ وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَعْطَاهُ مِنْ أَصْنَافِ الْمَالِ كُلِّهِ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا قَالَ مَا تَرَكْتُ مِنْ سَبِيلٍ تُحِبُّ أَنْ يُنْفَقَ فِيهَا إِلاَّ أَنْفَقْتُ فِيهَا لَكَ قَالَ كَذَبْتَ وَلَكِنَّكَ فَعَلْتَ لِيُقَالَ هُوَ جَوَادٌ . فَقَدْ قِيلَ ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ ثُمَّ أُلْقِيَ فِي النَّارِ " . وَحَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ - يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ - عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ تَفَرَّجَ النَّاسُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ لَهُ نَاتِلُ الشَّامِ وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 33: كتاب الإمارة

آج 10 میں سے 10 باقی