صحیح مسلم 3563: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے ہمیں قریش کے ایک قافلہ پر نظر رکھنے کے لئے بھیجا اور ہم تین سو سوار تھے اور ہمارے امیر حضرت ابوعبیدہؓ بن الجراح تھے۔ ہم ساحل پر آدھا مہینہ رہے ہمیں سخت بھوک کا سامنا کرنا پڑا یہانتک کہ ہم نے پتے کھائے_ تو اس کا نام پتوں والا لشکر رکھا گیا _سمند ر نے ہمارے لئے ایک جانور پھینکا جسے عنبر کہا جاتا ہے ہم اسے آدھے مہینہ تک کھاتے رہے اور اس کا تیل استعمال کرتے رہے یہانتک کہ ہمارے جسم بحال ہوگئے۔ وہ کہتے ہیں حضرت ابوعبیدہؓ نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی لی اور اسے نصب کیا پھر لشکر میں سے ایک سب سے لمبا آدمی اور سب سے اونچا اونٹ دیکھا اور اس آدمی کو اس پر بٹھایا وہ اس کے نیچے سے گذر گیا۔ راوی کہتے ہیں اور اس کی آنکھ کے حلقہ میں کئی آدمی بیٹھ گئے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے اس کی آنکھ کے گڑھے سے اتنے اتنے گھڑے چربی کے نکالے۔ راوی کہتے ہیں اور ہمارے پاس کھجور کا ایک تھیلا تھا اور حضرت ابو عبیدہؓ ہم میں سے ہر ایک کو ایک ایک مٹھی دیا کرتے تھے۔ پھر آپؓ ہمیں ایک ایک کھجور دیتے تھے۔ جب وہ ختم ہوگئیں تو ہم نے اس کی کمی محسوس کی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ ثَلاَثُمِائَةِ رَاكِبٍ وَأَمِيرُنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ نَرْصُدُ عِيرًا لِقُرَيْشٍ فَأَقَمْنَا بِالسَّاحِلِ نِصْفَ شَهْرٍ فَأَصَابَنَا جُوعٌ شَدِيدٌ حَتَّى أَكَلْنَا الْخَبَطَ فَسُمِّيَ جَيْشَ الْخَبَطِ فَأَلْقَى لَنَا الْبَحْرُ دَابَّةً يُقَالُ لَهَا الْعَنْبَرُ فَأَكَلْنَا مِنْهَا نِصْفَ شَهْرٍ وَادَّهَنَّا مِنْ وَدَكِهَا حَتَّى ثَابَتْ أَجْسَامُنَا - قَالَ - فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلَعًا مِنْ أَضْلاَعِهِ فَنَصَبَهُ ثُمَّ نَظَرَ إِلَى أَطْوَلِ رَجُلٍ فِي الْجَيْشِ وَأَطْوَلِ جَمَلٍ فَحَمَلَهُ عَلَيْهِ فَمَرَّ تَحْتَهُ قَالَ وَجَلَسَ فِي حَجَاجِ عَيْنِهِ نَفَرٌ قَالَ وَأَخْرَجْنَا مِنْ وَقْبِ عَيْنِهِ كَذَا وَكَذَا قُلَّةَ وَدَكٍ - قَالَ - وَكَانَ مَعَنَا جِرَابٌ مِنْ تَمْرٍ فَكَانَ أَبُو عُبَيْدَةَ يُعْطِي كُلَّ رَجُلٍ مِنَّا قَبْضَةً قَبْضَةً ثُمَّ أَعْطَانَا تَمْرَةً تَمْرَةً فَلَمَّا فَنِيَ وَجَدْنَا فَقْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان