صحیح مسلم 3588: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان
حضرت عبد اللہؓ بن عباس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں اور حضرت خالدؓ بن ولید رسول اللہﷺ کے ساتھ حضرت میمونہؓ کے گھر گئے وہاں ایک بھنا ہوا سوسمار لایا گیا۔ رسول اللہﷺ نے اس کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا۔ حضرت میمونہؓ کے گھر میں جو عورتیں تھیں ان میں سے ایک نے کہا رسول اللہﷺ کو جو وہ کھانا چاہتے ہیں اس کے بارہ میں بتا دو۔ رسول اللہﷺ نے اپنا ہاتھ اٹھا لیا۔ میں نے کہا یا رسولؐ اللہ ! کیا یہ حرام ہے؟ آپؐ نے فرمایا نہیں لیکن یہ ہم لوگوں کے علاقہ میں نہیں ہوتی۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے مزاج کے مطابق نہیں۔ حضرت خالدؓ کہتے ہیں میں نے اسے کھینچا اور کھایا اور رسول اللہﷺ دیکھ رہے تھے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْتَ مَيْمُونَةَ فَأُتِيَ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ فَأَهْوَى إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ اللاَّتِي فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ أَخْبِرُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَا يُرِيدُ أَنْ يَأْكُلَ . فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ فَقُلْتُ أَحَرَامٌ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " لاَ وَلَكِنَّهُ لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ " . قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَكَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْظُرُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی