صحیح مسلم 3589: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

حضرت ابو امامہ بن سہل بن حُنیف انصاریؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباسؓ نے انہیں بتایا کہ حضرت خالدؓ بن ولید جنہیں سیف اللہ (اللہ کی تلوار) کہا جاتا ہے نے انہیں بتایا کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ کے گھر گئے اور وہ ان کی اور ابن عباسؓ کی خالہ تھیں انہوں نے ان کے پاس بھنا ہوا سوسمار دیکھا جو اُن (حضرت میمونہؓ) کی بہن حُفیدۃ بنت حارث نجد سے لائی تھیں۔ پھر انہوں نے وہ سوسمار رسول اللہﷺ کی خدمت میں پیش کیا اور بالعموم جب آپؐ کے سامنے کھانا رکھا جاتا تو آپؐ کو اس کے بارہ میں بتایا جاتا اور اس کا نام لیا جاتا۔ رسول اللہﷺ نے اپنا ہاتھ سوسمار کی طرف بڑھایا تو موجود عورتوں میں سے ایک نے کہا رسول اللہﷺ کو بتا دیں جو تم نے آپؐ کے سامنے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سوسمار ہے یا رسولؐ اللہ!۔ رسول اللہﷺ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔ حضرت خالد بن ولیدؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا سوسمار حرام ہے؟ آپؐ نے فرمایا نہیں لیکن یہ ہمارے ہاں نہیں ہوتی۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے مزاج کے مطابق نہیں۔ حضرت خالدؓ کہتے ہیں میں نے اسے کھینچا اور کھایا اور رسول اللہﷺ دیکھ رہے تھے۔ آپؐ نے مجھے منع نہیں فرمایا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت خالدؓ بن ولید نے بتایا کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ حضرت میمونہؓ جو اُن کی اور حضرت ابن عباسؓ کی خالہ تھیں کے ہاں گئے۔ رسول اللہﷺ کے سامنے سوسمار کا گوشت پیش کیا گیا۔ جو اُم حُفید بنت حارث نجد سے لائی تھیں اور وہ بنی جعفر کے ایک شخص کے نکاح میں تھیں اور رسول اللہﷺ جب تک معلوم نہ کر لیتے کیا چیز ہے تناول نہ فرماتے۔ اس روایت میں یہ اضافہ ہے ابن الاصم نے حضرت میمونہؓ سے روایت کی جو ان کی گود میں تھے (یعنی حضرت میمونہؓ نے ان کی پرورش کی تھی) حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں نبیﷺ کے پاس دو بھنے ہوئے سوسمار لائے گئے جبکہ ہم حضرت میمونہؓ کے گھر میں تھے۔ ایک اور روایت میں یزید بن الاصم کے حضرت میمونہؓ سے روایت کرنے کا ذکر نہیں ہے۔ حضرت امامہ بن سہلؓ نے بتایا حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ کے پاس سوسمار کا گوشت لایا گیا جبکہ آپؐ حضرت میمونہؓ کے گھر میں تھے اور آپؐ کے پاس حضرت خالدؓ بن ولید (بھی) تھے۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ الأَنْصَارِيِّ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ الَّذِي يُقَالُ لَهُ سَيْفُ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ خَالَتُهُ وَخَالَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ فَوَجَدَ عِنْدَهَا ضَبًّا مَحْنُوذًا قَدِمَتْ بِهِ أُخْتُهَا حُفَيْدَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ مِنْ نَجْدٍ فَقَدَّمَتِ الضَّبَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ قَلَّمَا يُقَدَّمُ إِلَيْهِ طَعَامٌ حَتَّى يُحَدَّثَ بِهِ وَيُسَمَّى لَهُ فَأَهْوَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ إِلَى الضَّبِّ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَ النِّسْوَةِ الْحُضُورِ أَخْبِرْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَا قَدَّمْتُنَّ لَهُ . قُلْنَ هُوَ الضَّبُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ أَحَرَامٌ الضَّبُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " لاَ وَلَكِنَّهُ لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ " . قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَكَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْظُرُ فَلَمْ يَنْهَنِي . وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنِي وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهْىَ خَالَتُهُ فَقُدِّمَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَحْمُ ضَبٍّ جَاءَتْ بِهِ أُمُّ حُفَيْدٍ بِنْتُ الْحَارِثِ مِنْ نَجْدٍ وَكَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي جَعْفَرٍ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يَأْكُلُ شَيْئًا حَتَّى يَعْلَمَ مَا هُوَ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ وَزَادَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ وَحَدَّثَهُ ابْنُ الأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ وَكَانَ فِي حَجْرِهَا . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ بِضَبَّيْنِ مَشْوِيَّيْنِ . بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ وَلَمْ يَذْكُرْ يَزِيدَ بْنَ الأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلاَلٍ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلٍ أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ وَعِنْدَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بِلَحْمِ ضَبٍّ . فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

آج 10 میں سے 10 باقی