صحیح مسلم 3591: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

یزید بن الاصم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہمیں مدینہ میں ایک دلہا نے دعوت میں بلایا اور ہمارے سامنے تیرہ سو سمّار رکھے۔ بعض نے کھائے، بعض نے چھوڑ دئیے۔ میں حضرت ابن عباسؓ سے اگلے دن ملا اور انہیں بتایا اور بہت سے لوگ ان کے گرد تھے۔ ایک نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے نہ میں اسے کھاتا ہوں نہ میں اس سے منع کرتا ہوں اور نہ اسے حرام ٹھہراتا ہوں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا تم نے بہت بری عجیب کہی ہے۔ نبیﷺ تو حلال اور حرام بتانے ہی آئے تھے۔ (ایک دفعہ) جب آپؐ حضرت میمونہؓ کے ہاں تھے اور آپؐ کے پاس فضل بن عباسؓ اور خالدؓ بن ولید اور ایک اور خاتون تھیں۔ جب ان کے سامنے ایک دسترخوان جس میں گوشت تھا پیش کیا گیا۔ نبیﷺ نے کھانے کا ارادہ فرمایا تو حضرت میمونہؓ نے آپؐ کو بتایا کہ یہ سو سمّار کا گوشت ہے۔ آپؐ نے اس سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا یہ گوشت میں نے کبھی نہیں کھایا اور ان سے فرمایا تم کھا سکتے ہو تو فضلؓ اور خالدؓ بن ولید اور خاتون نے اس میں سے کھایا اور حضرت میمونہؓ نے کہا میں تو وہی چیز کھاؤں گی جو رسول اللہﷺ کھائیں گے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ قَالَ دَعَانَا عَرُوسٌ بِالْمَدِينَةِ فَقَرَّبَ إِلَيْنَا ثَلاَثَةَ عَشَرَ ضَبًّا فَآكِلٌ وَتَارِكٌ فَلَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ مِنَ الْغَدِ فَأَخْبَرْتُهُ فَأَكْثَرَ الْقَوْمُ حَوْلَهُ حَتَّى قَالَ بَعْضُهُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ آكُلُهُ وَلاَ أَنْهَى عَنْهُ وَلاَ أُحَرِّمُهُ " . فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِئْسَ مَا قُلْتُمْ مَا بُعِثَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ مُحِلاًّ وَمُحَرِّمًا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَمَا هُوَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ وَعِنْدَهُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَامْرَأَةٌ أُخْرَى إِذْ قُرِّبَ إِلَيْهِمْ خِوَانٌ عَلَيْهِ لَحْمٌ فَلَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَأْكُلَ قَالَتْ لَهُ مَيْمُونَةُ إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ . فَكَفَّ يَدَهُ وَقَالَ " هَذَا لَحْمٌ لَمْ آكُلْهُ قَطُّ " . وَقَالَ لَهُمْ " كُلُوا " . فَأَكَلَ مِنْهُ الْفَضْلُ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَالْمَرْأَةُ . وَقَالَتْ مَيْمُونَةُ لاَ آكُلُ مِنْ شَىْءٍ إِلاَّ شَىْءٌ يَأْكُلُ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

آج 10 میں سے 10 باقی