صحیح مسلم 3594: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں سوسمار بہت ہیں۔ آپؐ ہمیں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ یا (اس نے کہا) آپؐ ہمیں کیا فتویٰ دیتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا میرے پاس ذکر کیا گیا ہے کہ بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ کیا گیا تھا پھر آپؐ نے نہ حکم دیا نہ منع کیا۔ ابو سعید کہتے ہیں بعد ازاں حضرت عمرؓ نے کہا یقینا اللہ عزّوجل اس کے ذریعہ بہت سے لوگوں کو فائدہ دیتا ہے اور یہ عام چرواہوں کا کھانا ہے اور اگر یہ میرے پاس ہوتا تو میں بھی اسے ضرور کھاتا۔ رسول اللہﷺ نے اسے صرف ناپسند فرمایا ہے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ مَضَبَّةٍ فَمَا تَأْمُرُنَا أَوْ فَمَا تُفْتِينَا قَالَ " ذُكِرَ لِي أَنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ " . فَلَمْ يَأْمُرْ وَلَمْ يَنْهَ . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَالَ عُمَرُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ وَإِنَّهُ لَطَعَامُ عَامَّةِ هَذِهِ الرِّعَاءِ وَلَوْ كَانَ عِنْدِي لَطَعِمْتُهُ إِنَّمَا عَافَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

آج 10 میں سے 10 باقی