صحیح مسلم 3595: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ ایک بدوی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں ایسی جگہ رہتا ہوں جہاں سوسمار بہت ہیں اور یہ میرے گھر والوں کا کھانا ہے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اسے جواب نہ دیا۔ ہم نے کہا دوبارہ پوچھو، اس نے دوبارہ پوچھا (تو بھی) آپؐ نے اسے جواب نہ دیا۔ یہ تین مرتبہ ہوا۔ پھر رسول اللہﷺ نے اسے تیسری دفعہ کے بعد بلایا اور فرمایا اے بدوی! یقینا اللہ تعالیٰ نے لعنت کی یا فرمایا بنی اسرائیل کی ایک شاخ پر غضب نازل فرمایا اور انہیں جانوروں کی صورت میں مسخ کردیا جو زمین پر چلتے ہیں۔ میں نہیں جانتا شاید یہ ان میں سے ہوں۔ نہ میں اسے کھاتا ہوں نہ میں اس سے منع کرتا ہوں۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي فِي غَائِطٍ مَضَبَّةٍ وَإِنَّهُ عَامَّةُ طَعَامِ أَهْلِي - قَالَ - فَلَمْ يُجِبْهُ فَقُلْنَا عَاوِدْهُ . فَعَاوَدَهُ فَلَمْ يُجِبْهُ ثَلاَثًا ثُمَّ نَادَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الثَّالِثَةِ فَقَالَ " يَا أَعْرَابِيُّ إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ أَوْ غَضِبَ عَلَى سِبْطٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَمَسَخَهُمْ دَوَابَّ يَدِبُّونَ فِي الأَرْضِ فَلاَ أَدْرِي لَعَلَّ هَذَا مِنْهَا فَلَسْتُ آكُلُهَا وَلاَ أَنْهَى عَنْهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی