صحیح مسلم 3598: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

ابن بریدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت عبد اللہؓ بن مغفّل نے اپنے ساتھیوں میں سے ایک شخص کو کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے اس سے کہا کنکریاں نہ مارو کیونکہ رسول اللہﷺ اسے ناپسند فرماتے تھے یا انہوں نے کہا کہ آپؐ کنکریاں مارنے سے منع فرماتے تھے۔ کیونکہ نہ تو اس سے شکار ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے دشمن مرتا ہے لیکن یہ دانت توڑ دیتا ہے اور آنکھ پھوڑ دیتا ہے۔ بعد ازاں پھر انہوں نے اس کو کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا تو اس سے کہا میں تمہیں بتاتا ہوں کہ رسول اللہﷺ کنکر مارنے کو ناپسند فرماتے تھے یا اس سے منع فرماتے تھے پھر بھی میں تمہیں کنکر مارتے دیکھتا ہوں۔ اب میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گا۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ رَأَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغَفَّلِ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِهِ يَخْذِفُ فَقَالَ لَهُ لاَ تَخْذِفْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَكْرَهُ - أَوْ قَالَ - يَنْهَى عَنِ الْخَذْفِ فَإِنَّهُ لاَ يُصْطَادُ بِهِ الصَّيْدُ وَلاَ يُنْكَأُ بِهِ الْعَدُوُّ وَلَكِنَّهُ يَكْسِرُ السِّنَّ وَيَفْقَأُ الْعَيْنَ . ثُمَّ رَآهُ بَعْدَ ذَلِكَ يَخْذِفُ فَقَالَ لَهُ أُخْبِرُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَكْرَهُ أَوْ يَنْهَى عَنِ الْخَذْفِ ثُمَّ أَرَاكَ تَخْذِفُ لاَ أُكَلِّمُكَ كَلِمَةً كَذَا وَكَذَا . حَدَّثَنِي أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا كَهْمَسٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

آج 10 میں سے 10 باقی