صحیح مسلم 3599: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

حضرت عبد اللہ بن مغفّلؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے کنکر مارنے سے منع فرمایا ہے۔ ابن جعفر اپنی روایت میں کہتے ہیں اور آپؐ نے فرمایا یہ نہ تو دشمن کو مارتا ہے اور نہ ہی شکار کو لیکن یہ دانت توڑ دیتا ہے اور آنکھ پھوڑ دیتا ہے۔ ایک روایت میں یہ ہے کہ یہ دشمن کو نہیں مارتا اور آنکھ کے پھوڑنے کا ذکر نہیں کرتے۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْخَذْفِ . قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ فِي حَدِيثِهِ وَقَالَ إِنَّهُ لاَ يَنْكَأُ الْعَدُوَّ وَلاَ يَقْتُلُ الصَّيْدَ وَلَكِنَّهُ يَكْسِرُ السِّنَّ وَيَفْقَأُ الْعَيْنَ . وَقَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ إِنَّهَا لاَ تَنْكَأُ الْعَدُوَّ . وَلَمْ يَذْكُرْ تَفْقَأُ الْعَيْنَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

آج 10 میں سے 10 باقی