صحیح مسلم 360: كتاب الطهارة

ابو حازم کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو ہریرہؓ کے پیچھے (کھڑا) تھا جبکہ وہ نماز کے لئے وضوء کر رہے تھے وہ اپنا ہاتھ بغل تک لے جاتے تھے۔ میں نے ان سے کہا اے ابو ہریرہؓ ! یہ کیسا وضوء ہے؟ انہوں نے کہا اے بنی فروخ! تم یہاں ہو، اگر مجھے علم ہوتا کہ تم یہاں ہو تو میں اس طرح وضوء نہ کرتا میں نے اپنے دوستﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مومن کا نور وہاں تک پہنچے گا جہاں تک (اس کے) وضوء کا پانی پہنچے گا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا خَلَفٌ - يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ - عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيَّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ كُنْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَةِ فَكَانَ يَمُدُّ يَدَهُ حَتَّى تَبْلُغَ إِبْطَهُ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ مَا هَذَا الْوُضُوءُ فَقَالَ يَا بَنِي فَرُّوخَ أَنْتُمْ هَا هُنَا لَوْ عَلِمْتُ أَنَّكُمْ هَا هُنَا مَا تَوَضَّأْتُ هَذَا الْوُضُوءَ سَمِعْتُ خَلِيلِي صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " تَبْلُغُ الْحِلْيَةُ مِنَ الْمُؤْمِنِ حَيْثُ يَبْلُغُ الْوَضُوءُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: كتاب الطهارة

آج 10 میں سے 10 باقی