صحیح مسلم 3600: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

سعید بن جُبیر سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہؓ بن مغفّل کے ایک رشتہ دار نے کنکر مارے۔ انہوں نے اسے منع کیا اور کہا رسول اللہﷺ نے کنکر مارنے سے منع فرمایا ہے اور کہا ہے یہ نہ تو شکار مارتا ہے نہ دشمن کو مارتا ہے لیکن یہ دانت توڑتا اور آنکھ پھوڑتا ہے۔ راوی کہتے ہیں اس نے دوبارہ ایسا کیا تو انہوں نے کہا میں تمہیں بتاتا ہوں تمہیں رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے پھر بھی تم کنکر مارتے ہو؟ اب میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ قَرِيبًا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ خَذَفَ - قَالَ - فَنَهَاهُ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ " إِنَّهَا لاَ تَصِيدُ صَيْدًا وَلاَ تَنْكَأُ عَدُوًّا وَلَكِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ " . قَالَ فَعَادَ . فَقَالَ أُحَدِّثُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهُ ثُمَّ تَخْذِفُ لاَ أُكَلِّمُكَ أَبَدًا . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

آج 10 میں سے 10 باقی