صحیح مسلم 3605: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان
سعید بن جُبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت ابن عمرؓ قریش کے چند نوجوانوں کے پاس سے گذرے۔ انہوں نے ایک پرندہ کو باندھا ہوا تھا اور اس پر تیر اندازی کر رہے تھے۔ انہوں نے پرندہ کے مالک سے یہ طے کیا تھا کہ ان کے ہر خطا جانے والے تیر اس کے ہوں گے۔ جب انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو دیکھا تو منتشر ہو گئے۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا یہ کس نے کیا ہے؟ اللہ اس پر لعنت کرے جس نے یہ کیا ہے۔ یقینا رسول اللہﷺ نے اس پر لعنت کی ہے جو کسی روح والی چیز کو (باندھ کر) ٹارگٹ بناتا ہے۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِفِتْيَانٍ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ نَصَبُوا طَيْرًا وَهُمْ يَرْمُونَهُ وَقَدْ جَعَلُوا لِصَاحِبِ الطَّيْرِ كُلَّ خَاطِئَةٍ مِنْ نَبْلِهِمْ فَلَمَّا رَأَوُا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ مَنْ فَعَلَ هَذَا لَعَنَ اللَّهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَعَنَ مَنِ اتَّخَذَ شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی