صحیح مسلم 3607: كتاب الأضاحى
حضرت جُندبؓ بن سفیان کہتے ہیں میں عیدالاضحٰی میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپؐ نے نماز پڑھی اور نماز سے فارغ ہوئے۔ ابھی آپؐ واپس تشریف نہیں لے گئے تھے تو آپؐ نے قربانیوں کا گوشت دیکھا جو آپؐ کے نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ہی ذبح کی گئی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا جس نے اپنی قربانیوں کو نماز پڑھنے سے پہلے ہی ذبح کیا تھا یا فرمایا ہماری نماز سے قبل ہی ذبح کیا تو وہ اس کی جگہ پر اور جانور ذبح کرے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ ح وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ حَدَّثَنِي جُنْدَبُ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ شَهِدْتُ الأَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَعْدُ أَنْ صَلَّى وَفَرَغَ مِنْ صَلاَتِهِ سَلَّمَ فَإِذَا هُوَ يَرَى لَحْمَ أَضَاحِيَّ قَدْ ذُبِحَتْ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلاَتِهِ فَقَالَ " مَنْ كَانَ ذَبَحَ أُضْحِيَّتَهُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ - أَوْ نُصَلِّيَ - فَلْيَذْبَحْ مَكَانَهَا أُخْرَى وَمَنْ كَانَ لَمْ يَذْبَحْ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللَّهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی