صحیح مسلم 3611: كتاب الأضاحى
حضرت براءؓ بن عازب سے روایت ہے کہ ان کے ماموں حضرت ابو بردہؓ بن نَیار نے نبیﷺ کے ذبح کرنے سے پہلے (جانور) ذبح کیا تو انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یقینا اس دن گوشت مکروہ ہے اور میں نے اس لئے قربانی میں جلدی کی تاکہ اپنے اہل اور پڑوسیوں اور گھر والوں کو کھلاؤں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا دوبارہ قربانی کرو۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میرے پاس دودھ والی بکری کا بچہ ہے۔ وہ گوشت والی دو بکریوں سے بہتر ہے۔ آپؐ نے فرمایا وہ تیری دو قربانیوں میں سے بہتر ہے اور تیرے بعد کسی اور کے لئے بکری کے بچہ کی قربانی جائز نہیں۔ ایک اور روایت حضرت براءؓ بن عازب سے مروی ہے۔ وہ کہتے ہیں قربانی کے دن رسول اللہﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا کوئی بھی نماز سے پہلے ذبح نہ کرے۔ وہ (عازبؓ) کہتے ہیں میرے ماموں نے کہا یا رسولؐ اللہ! یہ ایسا دن ہے جس میں گوشت مکروہ ہے۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ دَاوُدَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ خَالَهُ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَكْرُوهٌ وَإِنِّي عَجَّلْتُ نَسِيكَتِي لأُطْعِمَ أَهْلِي وَجِيرَانِي وَأَهْلَ دَارِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَعِدْ نُسُكًا " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدِي عَنَاقَ لَبَنٍ هِيَ خَيْرٌ مِنْ شَاتَىْ لَحْمٍ . فَقَالَ " هِيَ خَيْرُ نَسِيكَتَيْكَ وَلاَ تَجْزِي جَذَعَةٌ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ دَاوُدَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ " لاَ يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يُصَلِّيَ " . قَالَ فَقَالَ خَالِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَكْرُوهٌ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ هُشَيْمٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 35: كتاب الأضاحى