صحیح مسلم 3613: كتاب الأضاحى

حضرت براءؓ بن عازب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا ہم اپنے اس دن سب سے پہلا جو کام کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں پھر ہم واپس جاتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں۔ جس نے ایسا کیا تو اس نے ہماری سنت کو اختیار کیا اور جس نے (اسے) پہلے ہی ذبح کر لیا تو وہ گوشت ہے۔ جو اس نے اپنے گھر والوں کے لئے پہلے ہی کیا ہے۔ اس کا کچھ بھی قربانیوں سے تعلق نہیں ہے۔ حضرت ابو بردہؓ بن نیار نے جانور پہلے ذبح کر لیا تھا۔ تو انہوں نے کہا میرے پاس جَذعہ (سال سے چھوٹی) ہے جو مُسِنّہ (سال سے بڑی) سے بہتر ہے۔ آپ نے فرمایا اسے ذبح کر لو اور تمہارے سوا یہ اور کسی کے لئے جائز نہیں ہے۔ ایک اور روایت میں (قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ کی جگہ خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زُبَيْدٍ الإِيَامِيِّ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ بِهِ فِي يَوْمِنَا هَذَا نُصَلِّي ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَنْحَرُ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ ذَبَحَ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ قَدَّمَهُ لأَهْلِهِ لَيْسَ مِنَ النُّسُكِ فِي شَىْءٍ " . وَكَانَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ قَدْ ذَبَحَ فَقَالَ عِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ فَقَالَ " اذْبَحْهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ " . حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زُبَيْدٍ سَمِعَ الشَّعْبِيَّ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ كِلاَهُمَا عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي يَوْمِ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلاَةِ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 35: كتاب الأضاحى

آج 10 میں سے 10 باقی