صحیح مسلم 3615: كتاب الأضاحى

حضرت براءؓ بن عازب بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بردہؓ نے نمازِ (عید) سے قبل جانور ذبح کر لیا تو نبی ﷺ نے فرمایا اس کے بدلہ میں اور قربانی کرو۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے پاس جذعہ (ایک سال سے چھوٹی بکری) کے علاوہ کوئی جانور نہیں۔ شعبہ کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کہا کہ وہ مُسِنّہ (سال سے بڑی بکری) سے بہتر ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس کو اس کی جگہ پر ذبح کر لو اور تمہارے علاوہ یہ کسی اور کے لئے جائز نہیں ہوگی۔
ایک اور روایت شعبہ سے مروی ہے جس میں انہوں نے هِىَ خَيْرٌ مِّنْ مُسِنَّةٍ کے بارہ میں شک کا ذکر نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ ذَبَحَ أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلاَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَبْدِلْهَا " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ عِنْدِي إِلاَّ جَذَعَةٌ - قَالَ شُعْبَةُ وَأَظُنُّهُ قَالَ - وَهِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اجْعَلْهَا مَكَانَهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَلَمْ يَذْكُرِ الشَّكَّ فِي قَوْلِهِ هِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 35: كتاب الأضاحى

آج 10 میں سے 10 باقی