صحیح مسلم 3616: كتاب الأضاحى

حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے قربانیوں کے دن فرمایا جس نے نماز سے پہلے (جانور) ذبح کیا ہے تو وہ دوبارہ ذبح کرے۔ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! یہ ایسا دن ہے جس میں گوشت کی خواہش ہوتی ہے اور اپنے ہمسائیوں کی محتاجی کا ذکر کیا۔ رسول اللہﷺ نے گویا اس کی بات کو صحیح سمجھا۔ اور اس نے کہا میرے پاس جذعہ ہے جو مجھے دو گوشت والی بکریوں سے زیادہ پسند ہے کیا میں اسے ذبح کر لوں؟ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اسے اجازت دے دی۔ راوی کہتے ہیں مجھے علم نہیں کہ آپؐ کی رخصت اس شخص کے علاوہ کسی اور کے لئے بھی ہے۔ پھر رسول اللہﷺ دو مینڈھوں کی طرف گئے اور انہیں ذبح کیا۔ لوگ اپنی بکریوں کی طرف گئے اور انہیں تقسیم کیا۔ راوی نے ’’تقسیم کیا‘‘ کے لئے فَتَوَزَّعُوْھَا کا لفظ استعمال کیا یا فَتَجَزَّعُوْھَا کا لفظ۔ رسول اللہﷺ نے نماز پڑھائی پھر آپؐ نے خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا جس نے نماز سے پہلے (جانور) ذبح کیا ہے وہ دوبارہ (ذبح) کرے۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔ اسی طرح ایک اور روایت حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے عید الاضحٰی کے دن ہمیں خطبہ دیا۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے گوشت کی خوشبو محسوس کی۔ آپؐ نے انہیں ذبح کرنے سے منع فرمایا۔ آپؐ نے فرمایا جس نے (جانور) ذبح کر لیا ہے وہ دوبارہ (جانور) ذبح کرے۔

وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ النَّحْرِ " مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلاَةِ فَلْيُعِدْ " . فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا يَوْمٌ يُشْتَهَى فِيهِ اللَّحْمُ . وَذَكَرَ هَنَةً مِنْ جِيرَانِهِ كَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَدَّقَهُ قَالَ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ شَاتَىْ لَحْمٍ أَفَأَذْبَحُهَا قَالَ فَرَخَّصَ لَهُ فَقَالَ لاَ أَدْرِي أَبَلَغَتْ رُخْصَتُهُ مَنْ سِوَاهُ أَمْ لاَ قَالَ وَانْكَفَأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى كَبْشَيْنِ فَذَبَحَهُمَا فَقَامَ النَّاسُ إِلَى غُنَيْمَةٍ فَتَوَزَّعُوهَا . أَوْ قَالَ فَتَجَزَّعُوهَا . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَهِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى ثُمَّ خَطَبَ فَأَمَرَ مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلاَةِ أَنْ يُعِيدَ ذِبْحًا ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ . وَحَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - يَعْنِي ابْنَ وَرْدَانَ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ أَضْحًى - قَالَ - فَوَجَدَ رِيحَ لَحْمٍ فَنَهَاهُمْ أَنْ يَذْبَحُوا قَالَ " مَنْ كَانَ ضَحَّى فَلْيُعِدْ " . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 35: كتاب الأضاحى

آج 10 میں سے 10 باقی