صحیح مسلم 3629: كتاب الأضاحى

عبد اللہ بن واقد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے تین دن کے بعد قربانیوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا عبد اللہ بن ابی بکر کہتے ہیں میں نے اس بات کا ذکر عمرۃؓ سے کیا وہ کہنے لگیں عبد اللہ نے درست بات کہی ہے۔ میں نے حضرت عائشہؓ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں عید کی نماز پڑھنے کے لئے کچھ لوگ بادیہ نشینوں میں سے آگئے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا (قربانیوں کے گوشت) تین دن کے لئے رکھ لو اور باقی صدقہ کردو۔ بعد میں یوں ہوا لوگوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! لوگ اپنی قربانیوں سے مشکیں بناتے اور چربی پگھلاتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا تو کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کیا آپؐ نے ہمیں قربانیوں کے گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تمہیں صرف ان کمزور آجانے والوں کی وجہ سے منع کیا تھا۔ پس اب تم کھاؤ اور ذخیرہ کرو اور صدقہ خیرات کرو۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاَثٍ . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ فَقَالَتْ صَدَقَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ دَفَّ أَهْلُ أَبْيَاتٍ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حِضْرَةَ الأَضْحَى زَمَنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ادَّخِرُوا ثَلاَثًا ثُمَّ تَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ " . فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ يَتَّخِذُونَ الأَسْقِيَةَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ وَيَحْمِلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَمَا ذَاكَ " . قَالُوا نَهَيْتَ أَنْ تُؤْكَلَ لُحُومُ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاَثٍ . فَقَالَ " إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ فَكُلُوا وَادَّخِرُوا وَتَصَدَّقُوا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 35: كتاب الأضاحى

آج 10 میں سے 10 باقی