صحیح مسلم 3633: كتاب الأضاحى
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا اے مدینہ کے رہنے والو! تین دن سے زائد قربانیوں کے گوشت نہ کھاؤ _اور ابن مثنّٰی کہتے ہیں تین دن _پس لوگوں نے رسول اللہﷺ کے پاس شکایت کی کہ ان کے اہل و عیال اور نوکر چاکر ہیں تو آپؐ نے فرمایا کھاؤ اور کھلاؤ اور روک سکتے ہو یا فرمایا ذخیرہ کر سکتے ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ لاَ تَأْكُلُوا لُحُومَ الأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلاَثٍ " . وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ . فَشَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ لَهُمْ عِيَالاً وَحَشَمًا وَخَدَمًا فَقَالَ " كُلُوا وَأَطْعِمُوا وَاحْبِسُوا أَوِ ادَّخِرُوا " . قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى شَكَّ عَبْدُ الأَعْلَى .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی