صحیح مسلم 3634: كتاب الأضاحى

حضرت سلمہؓ بن اکوع سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو تم میں سے قربانی کرے تو تیسرے دن کے بعد اس کے گھر میں قربانی کے گوشت میں سے کچھ نہیں ہونا چاہئے۔ جب اگلا سال آیا تو انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم ویسا ہی کریں جیسا (اس سے) پہلے سال کیا تھا؟ آپؐ نے فرمایا نہیں اس سال تو لوگ تنگی میں تھے۔ میں نے چاہا کہ (گوشت) ان میں پھیل جائے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ ضَحَّى مِنْكُمْ فَلاَ يُصْبِحَنَّ فِي بَيْتِهِ بَعْدَ ثَالِثَةٍ شَيْئًا " . فَلَمَّا كَانَ فِي الْعَامِ الْمُقْبِلِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَفْعَلُ كَمَا فَعَلْنَا عَامَ أَوَّلَ فَقَالَ " لاَ إِنَّ ذَاكَ عَامٌ كَانَ النَّاسُ فِيهِ بِجَهْدٍ فَأَرَدْتُ أَنْ يَفْشُوَ فِيهِمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 35: كتاب الأضاحى

آج 10 میں سے 10 باقی