صحیح مسلم 3643: كتاب الأضاحى
ابو طفیل عامر بنؓ واثلہ بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت علیؓ بن ابی طالب کے پاس تھا کہ آپؓ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ نبی ﷺ آپؓ سے کیا راز کی باتیں کیا کرتے تھے۔ وہ کہتے ہیں آپؓ ناراض ہوئے اور کہا نبی ﷺ مجھ سے کوئی ایسی راز کی بات نہیں کرتے تھے جسے وہ دوسرے لوگوں سے چھپاتے ہوں۔ ہاں مگر آپؐ نے مجھے چار باتیں بتائیں۔ وہ کہتے ہیں پھر اس نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! وہ کیا ہیں؟ وہ کہتے ہیں آپؐ نے فرمایا اللہ اس پر لعنت کرے جو اپنے باپ پر لعنت کرے اور اللہ اس پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے لئے ذبح کرتا ہے۔ اور اللہ اس پر لعنت کرے جو کسی بدعتی کو پناہ دے اور اللہ لعنت کرے اس پر جو زمین کے نشان کو بدلے۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ كِلاَهُمَا عَنْ مَرْوَانَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ عَامِرُ بْنُ وَاثِلَةَ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ مَا كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُسِرُّ إِلَيْكَ قَالَ فَغَضِبَ وَقَالَ مَا كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُسِرُّ إِلَىَّ شَيْئًا يَكْتُمُهُ النَّاسَ غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ حَدَّثَنِي بِكَلِمَاتٍ أَرْبَعٍ . قَالَ فَقَالَ مَا هُنَّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ قَالَ " لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَهُ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ مَنَارَ الأَرْضِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی