صحیح مسلم 3644: كتاب الأضاحى
ابو طفیلؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے حضرت علیؓ بن ابی طالب سے کہا کہ ہمیں کچھ بتائیں جو رسول اللہﷺ نے آپؐ سے علیحدگی میں کیں۔ انہوں نے کہا مجھے آپؐ نے کوئی ایسی راز کی بات نہیں بتائی جو دوسروں سے چھپائی ہو، ہاں میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا اللہ اس پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے لئے ذبح کرتا ہے۔ اور اللہ لعنت کرے اس پر جو کسی بدعتی کو پناہ دیتا ہے۔ اور اللہ لعنت کرے اس پر جو اپنے والدین پر لعنت کرتا ہے۔ اور اللہ لعنت کرے اس پر جو (زمین کے لئے) نشان تبدیل کرتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ قُلْنَا لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبِرْنَا بِشَىْءٍ أَسَرَّهُ إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ مَا أَسَرَّ إِلَىَّ شَيْئًا كَتَمَهُ النَّاسَ وَلَكِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ " لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ الْمَنَارَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی