صحیح مسلم 3645: كتاب الأضاحى
ابو طفیلؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت علیؓ سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہﷺ نے آپؓ لوگوں کو کسی بات میں خاص کیا ہے؟ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے ہمیں کوئی ایسی خاص بات نہیں بتائی جو دوسرے سب لوگوں کو عام طور پر نہ بتائی ہو سوائے اس کے کہ جو میری اس تلوار کے میان میں ہے۔ وہ کہتے ہیں پھر انہوں نے صحیفہ نکالا جس میں لکھا ہوا تھا اللہ اس پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے لئے ذبح کرتا ہے اور اللہ لعنت کرے اس پر جو زمین کے نشان چوری کرتا ہے۔ اور اللہ لعنت کرے اس پر جو اپنے والد پر لعنت کرتا ہے۔ اور اللہ لعنت کرے اس پر جو کسی بدعتی کو پناہ دیتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ أَبِي بَزَّةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ سُئِلَ عَلِيٌّ أَخَصَّكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِشَىْءٍ فَقَالَ مَا خَصَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِشَىْءٍ لَمْ يَعُمَّ بِهِ النَّاسَ كَافَّةً إِلاَّ مَا كَانَ فِي قِرَابِ سَيْفِي هَذَا - قَالَ - فَأَخْرَجَ صَحِيفَةً مَكْتُوبٌ فِيهَا " لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الأَرْضِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَهُ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی