صحیح مسلم 368: كتاب الطهارة

ابو المتوکل سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباسؓ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ایک رات نبیﷺ کے پاس گذاری۔ رات کے آخری حصہ میں اللہ کے نبیﷺ کھڑے ہوئے اور باہر تشریف لے گئے اور آسمان کی طرف دیکھا پھر آلِ عمران کی یہ آیت تلاوت فرمائی {اِنَّ فِی خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ} یہاں تک کہ آپؐ فَقِنَا عَذَابِ النَّارِ (کے الفاظ) تک پہنچ گئے۔ (ترجمہ) یقینا آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدلنے میں صاحب عقل لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں۔ وہ لوگ جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے ہوئے بھی بیٹھے ہوئے بھی اور اپنے پہلوؤں کے بل بھی اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غوروفکر کرتے رہتے ہیں۔ (اور بے ساختہ کہتے ہیں) اے ہمارے رب! تُو نے ہرگز یہ بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ پاک ہے تُو۔ پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ (آل عمران: 191-192) پھر آپؐ کمرہ میں پہنچے، مسواک کی اور وضوء کیا پھر کھڑے ہوئے نماز پڑھی پھر لیٹ گئے پھر اُٹھے، باہر تشریف لائے اور آسمان کی طرف دیکھا اور یہ آیت تلاوت کی، پھر واپس تشریف لائے، مسواک کی اور وضوء کیا پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ فَخَرَجَ فَنَظَرَ فِي السَّمَاءِ ثُمَّ تَلاَ هَذِهِ الآيَةَ فِي آلِ عِمْرَانَ { إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ} حَتَّى بَلَغَ { فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ} ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْبَيْتِ فَتَسَوَّكَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ثُمَّ اضْطَجَعَ ثُمَّ قَامَ فَخَرَجَ فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَتَلاَ هَذِهِ الآيَةَ ثُمَّ رَجَعَ فَتَسَوَّكَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: كتاب الطهارة

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

3:191 · 3:192

آج 10 میں سے 10 باقی