صحیح مسلم 3788: كتاب الأشربة
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں مجھے حضرت ابو طلحہؓ نے رسول اللہﷺ کو دعوت دینے کے لئے بھیجا۔ انہوں نے کھانا بنایا۔ وہ کہتے ہیں میں آیا اور رسول اللہﷺ لوگوں کے ساتھ تھے۔ آپؐ نے میری طرف دیکھا اور میں نے شرم محسوس کی اور عرض کیا ابو طلحہؓ کی طرف سے دعوت قبول فرمائیے۔ آپؐ نے لوگوں سے فرمایا اٹھو۔ (وہاں پہنچنے پر) حضرت ابو طلحہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے تو صرف آپؐ کے لئے کچھ تیار کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اسے چھوا اور اس میں برکت کے لئے دعا کی، پھر آپؐ نے فرمایا میرے صحابہؓ میں سے دس کو اندر لاؤ اور فرمایا کھاؤ اور آپؐ نے ان کے لئے اپنی انگلیوں کے درمیان سے کچھ ڈالا۔ انہوں نے کھایا یہانتک کہ وہ سیر ہوگئے اور باہر چلے گئے۔ پھر آپؐ نے فرمایا دس کو اندر لے آؤ۔ انہوں نے بھی کھایا یہانتک کہ سیر ہو گئے۔ پھر وہ اسی طرح دس (دس) کو اندر لاتے اور سیر ہونے کے بعد باہر بھیجتے رہے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی بھی باقی نہ رہا مگر وہ داخل ہوا اور اس نے کھایا یہانتک کہ وہ سیر ہوگیا، پھر آپؐ نے اس کھانے کو ایک جگہ جمع کیا تو وہ اتنا ہی تھا جتنا اس وقت جب انہوں نے کھانا شروع کیا تھا۔ ایک اور روایت کے آخر میں ہے کہ پھر آپﷺ نے جو بچ گیا تھا اسے جمع کیا اور اس میں برکت کی دعا کی۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ اتنا ہو گیا جتنا پہلے تھا۔ آپﷺ نے فرمایا یہ تم لوگ لے لو۔ حضرت انسؓ سے ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو طلحہؓ نے حضرت ام سلیمؓ کو کہا صرف نبیﷺ کے لئے کھانا تیار کریں۔ پھر انہوں نے مجھے آپﷺ کی طرف بھیجا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ بھی ہے کہ نبیﷺ نے اپنا ہاتھ رکھا اور اس پر بسم اللہ پڑھی پھر فرمایا۔ دس کو اندر بلاؤ۔ انہوں نے ان کو اندر بلایا وہ اندر آئے۔ آپﷺ نے فرمایا کھاؤ اور اللہ کا نام لو۔ انہوں نے کھایا یہاں تک کہ آپﷺ نے 80 آدمیوں کے ساتھ ایسا ہی کیا۔ پھر نبیﷺ نے اور گھر والوں نے اس کے بعد کھایا اور کچھ بچ بھی گیا۔ طعام کے بارہ میں حضرت انسؓ بن مالک روایت کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا حضرت ابو طلحہؓ دروازہ پر کھڑے ہو گئے اور رسول اللہﷺ تشریف لائے اور انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یہ صرف تھوڑی سی چیز تھی۔ آپؐ نے فرمایا وہ لے آؤ، اللہ اس میں برکت ڈال دے گا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے اور گھر والوں نے کھایا اور بچا لیا جو انہوں نے اپنے ہمسائیوں کو پہنچا دیا۔ ایک اور روایت حضرت انسؓ بن مالک سے مروی ہے کہ حضرت ابو طلحہؓ نے رسول اللہﷺ کو مسجد میں لیٹے ہوئے دیکھا۔ آپؐ بار بار کروٹ لے رہے تھے۔ وہ حضرت ام سلیمؓ کے پاس آئے اور کہا میں نے رسول اللہﷺ کو مسجد میں لیٹے ہوئے کروٹ بدلتے دیکھا ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ آپؐ کو بھوک لگی ہے۔۔۔ اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہﷺ اور حضرت ابو طلحہؓ اور حضرت ام سلیمؓ اور حضرت انسؓ بن مالک نے کھایا اور کچھ بچ گیا۔ وہ ہم نے پڑوسیوں کو ہدیہ کے طور پر دیا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت انسؓ بن مالک کہتے ہیں کہ مَیں رسول اللہﷺ کی خدمت میں ایک دن حاضر ہوا۔ آپؐ اپنے صحابہؓ کے درمیان تشریف فرما تھے اور گفتگو کر رہے تھے اور اپنے پیٹ پر کپڑا باندھا ہوا تھا اور مجھے پتھر کے بارہ میں شبہ ہے۔ تو میں نے آپؐ کے ایک صحابیؓ سے پوچھا رسول اللہﷺ نے کس لئے اپنے پیٹ پر (کپڑا) باندھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا بھوک کی وجہ سے۔ میں حضرت ابو طلحہؓ کے پاس گیا اور وہ حضرت ام سلیمؓ بنتِ ملحان کے خاوند تھے میں نے کہا اے اَبّا! میں نے رسول اللہﷺ کو اپنے پیٹ کو کپڑے سے باندھے ہوئے دیکھا۔ میں نے آپؐ کے کچھ صحابہؓ سے (اس بارہ میں) پوچھا تو انہوں نے کہا بھوک کی وجہ سے۔ اس پر حضرت ابو طلحہؓ میری ماں کے پاس گئے اور کہا کچھ (کھانے کو) ہے؟ انہوں نے کہا ہاں میرے پاس روٹی کے کچھ ٹکڑے اور کھجوریں ہیں۔ اگر صرف رسول اللہﷺ ہمارے ہاں تشریف لائیں تو ہم آپؐ کو کھانا پیش کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر دوسرے لوگ آپؐ کے ساتھ آجائیں تو کھانا ان کے لئے کم پڑ جائے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ بَعَثَنِي أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَدْعُوَهُ وَقَدْ جَعَلَ طَعَامًا - قَالَ - فَأَقْبَلْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَ النَّاسِ فَنَظَرَ إِلَىَّ فَاسْتَحْيَيْتُ فَقُلْتُ أَجِبْ أَبَا طَلْحَةَ . فَقَالَ لِلنَّاسِ " قُومُوا " . فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا صَنَعْتُ لَكَ شَيْئًا - قَالَ - فَمَسَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَدَعَا فِيهَا بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ قَالَ " أَدْخِلْ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِي عَشَرَةً " . وَقَالَ " كُلُوا " . وَأَخْرَجَ لَهُمْ شَيْئًا مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا فَخَرَجُوا فَقَالَ " أَدْخِلْ عَشَرَةً " . فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا . فَمَا زَالَ يُدْخِلُ عَشَرَةً وَيُخْرِجُ عَشَرَةً حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلاَّ دَخَلَ فَأَكَلَ حَتَّى شَبِعَ ثُمَّ هَيَّأَهَا فَإِذَا هِيَ مِثْلُهَا حِينَ أَكَلُوا مِنْهَا . وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ بَعَثَنِي أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهِ ثُمَّ أَخَذَ مَا بَقِيَ فَجَمَعَهُ ثُمَّ دَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ - قَالَ - فَعَادَ كَمَا كَانَ فَقَالَ " دُونَكُمْ هَذَا " . وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَمَرَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ أَنْ تَصْنَعَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم طَعَامًا لِنَفْسِهِ خَاصَّةً ثُمَّ أَرْسَلَنِي إِلَيْهِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ وَسَمَّى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ " . فَأَذِنَ لَهُمْ فَدَخَلُوا فَقَالَ " كُلُوا وَسَمُّوا اللَّهَ " . فَأَكَلُوا حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ بِثَمَانِينَ رَجُلاً . ثُمَّ أَكَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ ذَلِكَ وَأَهْلُ الْبَيْتِ وَتَرَكُوا سُؤْرًا . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ . بِهَذِهِ الْقِصَّةِ فِي طَعَامِ أَبِي طَلْحَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ فِيهِ فَقَامَ أَبُو طَلْحَةَ عَلَى الْبَابِ حَتَّى أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا كَانَ شَىْءٌ يَسِيرٌ . قَالَ " هَلُمَّهُ فَإِنَّ اللَّهَ سَيَجْعَلُ فِيهِ الْبَرَكَةَ " وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ فِيهِ ثُمَّ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَكَلَ أَهْلُ الْبَيْتِ وَأَفْضَلُوا مَا أَبْلَغُوا جِيرَانَهُمْ . وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ رَأَى أَبُو طَلْحَةَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُضْطَجِعًا فِي الْمَسْجِدِ يَتَقَلَّبُ ظَهْرًا لِبَطْنٍ فَأَتَى أُمَّ سُلَيْمٍ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُضْطَجِعًا فِي الْمَسْجِدِ يَتَقَلَّبُ ظَهْرًا لِبَطْنٍ وَأَظُنُّهُ جَائِعًا . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ ثُمَّ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو طَلْحَةَ وَأُمُّ سُلَيْمٍ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ فَأَهْدَيْنَاهُ لِجِيرَانِنَا . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ أَنَّحَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ يُحَدِّثُهُمْ وَقَدْ عَصَّبَ بَطْنَهُ بِعِصَابَةٍ - قَالَ أُسَامَةُ وَأَنَا أَشُكُّ - عَلَى حَجَرٍ فَقُلْتُ لِبَعْضِ أَصْحَابِهِ لِمَ عَصَّبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَطْنَهُ فَقَالُوا مِنَ الْجُوعِ . فَذَهَبْتُ إِلَى أَبِي طَلْحَةَ وَهُوَ زَوْجُ أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتِ مِلْحَانَ فَقُلْتُ يَا أَبَتَاهُ قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَصَّبَ بَطْنَهُ بِعِصَابَةٍ فَسَأَلْتُ بَعْضَ أَصْحَابِهِ فَقَالُوا مِنَ الْجُوعِ . فَدَخَلَ أَبُو طَلْحَةَ عَلَى أُمِّي فَقَالَ هَلْ مِنْ شَىْءٍ فَقَالَتْ نَعَمْ عِنْدِي كِسَرٌ مِنْ خُبْزٍ وَتَمَرَاتٌ فَإِنْ جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَحْدَهُ أَشْبَعْنَاهُ وَإِنْ جَاءَ آخَرُ مَعَهُ قَلَّ عَنْهُمْ . ثُمَّ ذَكَرَ سَائِرَ الْحَدِيثِ بِقِصَّتِهِ . وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي طَعَامِ أَبِي طَلْحَةَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 36: كتاب الأشربة