صحیح مسلم 3817: كتاب الأشربة
حضرت مقدادؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں اور میرے دو ساتھی آئے اور ہمارے کان اور آنکھیں مشقت کی وجہ سے متاثر ہو گئی تھیں۔ ہم اپنے آپ کو رسول اللہﷺ کے صحابہؓ پر پیش کرنے لگے مگر کسی نے ہمیں قبول نہ کیا تو ہم رسول اللہﷺ کے پاس آئے۔ آپؐ ہمیں اپنے گھر لے گئے تو وہاں تین بکریاں تھیں۔ نبیﷺ نے فرمایا ان کا دودھ ہم سب کے لئے دوھ لیا کرو۔ وہ کہتے ہیں ہم دودھ دوہتے اور ہم میں سے ہر شخص اپنا حصہ پی لیتا اور ہم نبیﷺ کے لئے آپؐ کا حصہ رکھ دیتے۔ وہ کہتے ہیں آپؐ رات کو تشریف لاتے اور السلام علیکم کہتے کہ سونے والا بیدار نہ ہوتا اور جو جاگ رہا ہوتا سن لیتا۔ وہ کہتے ہیں پھر آپؐ مسجد تشریف لے جاتے اور نماز پڑھتے پھر اپنا مشروب لیتے اور نوش فرماتے۔ ایک رات میرے پاس شیطان آیا جبکہ میں اپنا حصہ پی چکا تھا۔ اس نے کہا محمدؐ انصارؓ کے پاس جاتے ہیں وہ آپؐ کو پیش کرتے ہیں اور آپؐ کو ان کے ہاں سے (کچھ) مل جائے گا۔ آپؐ کو اس گھونٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں نے وہ لے کر پی لیا۔ جب وہ میرے پیٹ میں چلا گیا میں جان گیا کہ اب اس کے حصول کی کوئی راہ نہیں۔ وہ کہتے ہیں شیطان نے مجھے نادم کیا اور کہا کہ تیرا برا ہو تو نے کیا کیا، تو نے محمدؐ کے حصہ کا مشروب پی لیا ہے؟ وہ تشریف لائیں گے اور اسے نہ پائیں گے تو وہ تیرے خلاف دعا کریں گے اور تو ہلاک ہو جائے گا اور تیری دنیا و آخرت تباہ ہو جائے گی۔ میرے اوپر ایک چادر تھی جب میں اسے اپنے پاؤں پر ڈالتا تو میرا سر باہر رہ جاتا اور جب سر پر ڈالتا تو میرے پاؤں باہر نکل جاتے اور مجھے نیند نہ آتی تھی اور میرے دونوں ساتھی تو سو گئے اور انہوں نے وہ نہیں کیا تھا جو میں نے کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں پھر نبیﷺ تشریف لائے۔ آپؐ نے السلام علیکم کہا جیسے کہا کرتے تھے۔ پھر مسجد گئے اور نماز پڑھی پھر اپنے مشروب کی طرف آئے اور اس سے ڈھکنا ہٹایا تو اس میں کچھ نہ پایا۔ آپؐ نے آسمان کی طرف سر اٹھایا۔ میں نے کہا اب آپؐ میرے خلاف دعا کریں گے اور میں ہلاک ہو جاؤں گا لیکن آپؐ نے کہا اے اللہ! جو مجھے کھلائے اس کو تو کھلا اور جو مجھے پلائے تو اس کو پلا۔ وہ کہتے ہیں میں نے اپنی چادر لی اور اسے اپنے اوپر مضبوطی سے باندھا اور چھری لی اور ان میں سے سب سے فربہ کی طرف چل پڑا کہ اسے رسول اللہﷺ کے لئے ذبح کروں۔ دیکھا تو اس کے تھن دودھ سے بھرے ہوئے ہیں بلکہ ان سب کے تھن دودھ سے بھرے ہوئے تھے۔ پھر میں محمدﷺ کے گھر والوں کا ایک برتن لایا۔ ان کو خیال بھی نہ ہوتا تھا کہ اس میں دودھ دوھ کر اس کو بھر یں گے۔ وہ کہتے ہیں میں نے اس میں دودھ دوہا یہاں تک کہ اس کے اوپر تک جھاگ آگئی۔ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم لوگوں نے آج رات اپنے حصہ کا دودھ پی لیا تھا؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ پیجئے۔ آپؐ نے پیا پھر مجھے دیا میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ پیجئے۔ آپؐ نے پیا پھر مجھے دیا۔ جب مجھے محسوس ہوا کہ نبیﷺ سیر ہوگئے ہیں اور میں نے آپؐ کی دعا لے لی ہے۔ میں ہنس پڑا یہاں تک کہ میں بے اختیار زمین پر جا رہا۔ وہ کہتے ہیں نبیﷺ نے فرمایا اے مقداد! تیری کوئی شرارت ہے؟ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے ساتھ یوں ہوا اور میں نے یہ کیا۔ نبیﷺ نے فرمایا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت ہے۔ تو نے مجھے (پہلے) کیوں نہ بتایا تاکہ ہم اپنے دونوں ساتھیوں کو جگا لیتے۔ وہ بھی اس سے پیتے۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا اس کی قسم جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے۔ جب آپؐ نے وہ (رحمت) پالی اور آپؐ کے ساتھ میں نے وہ (رحمت) پالی۔ اب مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ لوگوں میں سے کون اسے حاصل کرتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْمِقْدَادِ قَالَ أَقْبَلْتُ أَنَا وَصَاحِبَانِ لِي وَقَدْ ذَهَبَتْ أَسْمَاعُنَا وَأَبْصَارُنَا مِنَ الْجَهْدِ فَجَعَلْنَا نَعْرِضُ أَنْفُسَنَا عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْهُمْ يَقْبَلُنَا فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَانْطَلَقَ بِنَا إِلَى أَهْلِهِ فَإِذَا ثَلاَثَةُ أَعْنُزٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " احْتَلِبُوا هَذَا اللَّبَنَ بَيْنَنَا " . قَالَ فَكُنَّا نَحْتَلِبُ فَيَشْرَبُ كُلُّ إِنْسَانٍ مِنَّا نَصِيبَهُ وَنَرْفَعُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَصِيبَهُ - قَالَ - فَيَجِيءُ مِنَ اللَّيْلِ فَيُسَلِّمُ تَسْلِيمًا لاَ يُوقِظُ نَائِمًا وَيُسْمِعُ الْيَقْظَانَ - قَالَ - ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيُصَلِّي ثُمَّ يَأْتِي شَرَابَهُ فَيَشْرَبُ فَأَتَانِي الشَّيْطَانُ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَقَدْ شَرِبْتُ نَصِيبِي فَقَالَ مُحَمَّدٌ يَأْتِي الأَنْصَارَ فَيُتْحِفُونَهُ وَيُصِيبُ عِنْدَهُمْ مَا بِهِ حَاجَةٌ إِلَى هَذِهِ الْجُرْعَةِ فَأَتَيْتُهَا فَشَرِبْتُهَا فَلَمَّا أَنْ وَغَلَتْ فِي بَطْنِي وَعَلِمْتُ أَنَّهُ لَيْسَ إِلَيْهَا سَبِيلٌ - قَالَ - نَدَّمَنِي الشَّيْطَانُ فَقَالَ وَيْحَكَ مَا صَنَعْتَ أَشَرِبْتَ شَرَابَ مُحَمَّدٍ فَيَجِيءُ فَلاَ يَجِدُهُ فَيَدْعُو عَلَيْكَ فَتَهْلِكُ فَتَذْهَبُ دُنْيَاكَ وَآخِرَتُكَ . وَعَلَىَّ شَمْلَةٌ إِذَا وَضَعْتُهَا عَلَى قَدَمَىَّ خَرَجَ رَأْسِي وَإِذَا وَضَعْتُهَا عَلَى رَأْسِي خَرَجَ قَدَمَاىَ وَجَعَلَ لاَ يَجِيئُنِي النَّوْمُ وَأَمَّا صَاحِبَاىَ فَنَامَا وَلَمْ يَصْنَعَا مَا صَنَعْتُ - قَالَ - فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَسَلَّمَ كَمَا كَانَ يُسَلِّمُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى ثُمَّ أَتَى شَرَابَهُ فَكَشَفَ عَنْهُ فَلَمْ يَجِدْ فِيهِ شَيْئًا فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقُلْتُ الآنَ يَدْعُو عَلَىَّ فَأَهْلِكُ . فَقَالَ " اللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي وَأَسْقِ مَنْ أَسْقَانِي " . قَالَ فَعَمَدْتُ إِلَى الشَّمْلَةِ فَشَدَدْتُهَا عَلَىَّ وَأَخَذْتُ الشَّفْرَةَ فَانْطَلَقْتُ إِلَى الأَعْنُزِ أَيُّهَا أَسْمَنُ فَأَذْبَحُهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا هِيَ حَافِلَةٌ وَإِذَا هُنَّ حُفَّلٌ كُلُّهُنَّ فَعَمَدْتُ إِلَى إِنَاءٍ لآلِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مَا كَانُوا يَطْمَعُونَ أَنْ يَحْتَلِبُوا فِيهِ - قَالَ - فَحَلَبْتُ فِيهِ حَتَّى عَلَتْهُ رَغْوَةٌ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَشَرِبْتُمْ شَرَابَكُمُ اللَّيْلَةَ " . قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْرَبْ . فَشَرِبَ ثُمَّ نَاوَلَنِي فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْرَبْ . فَشَرِبَ ثُمَّ نَاوَلَنِي فَلَمَّا عَرَفْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَدْ رَوِيَ وَأَصَبْتُ دَعْوَتَهُ ضَحِكْتُ حَتَّى أُلْقِيتُ إِلَى الأَرْضِ - قَالَ - فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِحْدَى سَوْآتِكَ يَا مِقْدَادُ " . فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَانَ مِنْ أَمْرِي كَذَا وَكَذَا وَفَعَلْتُ كَذَا . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا هَذِهِ إِلاَّ رَحْمَةٌ مِنَ اللَّهِ أَفَلاَ كُنْتَ آذَنْتَنِي فَنُوقِظَ صَاحِبَيْنَا فَيُصِيبَانِ مِنْهَا " . قَالَ فَقُلْتُ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أُبَالِي إِذَا أَصَبْتَهَا وَأَصَبْتُهَا مَعَكَ مَنْ أَصَابَهَا مِنَ النَّاسِ . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ بِهَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 36: كتاب الأشربة