صحیح مسلم 3843: كتاب اللباس والزينة
ابو عثمان سے روایت ہے کہ جب ہم آذربائیجان میں تھے تو حضرت عمرؓ نے ہمیں لکھا کہ اے عتبہ بن فرقدؓ (تمہارے پاس جو مال ہے) اس میں نہ تمہاری محنت کا دخل ہے نہ تمہارے باپ کی محنت کی کمائی ہے اور نہ ہی تمہاری ماں کی محنت کا دخل ہے۔ پس مسلمانوں کو ان کے گھروں میں پیٹ بھر کر کھلاؤ جس میں سے تم اپنے گھر میں پیٹ بھر کر کھاتے ہو لیکن ناز و نعم سے مشرکوں کی ہیئت اور زینت سے اور ریشم پہننے سے بچو کیونکہ رسول اللہﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے۔ سوائے اس قدر۔ رسول اللہﷺ نے ہمارے لئے اپنی دو انگلیاں (یعنی) درمیانی اور شہادت کی انگلی بلند کیں اور انہیں ملایا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ يَا عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَدِّكَ وَلاَ مِنْ كَدِّ أَبِيكَ وَلاَ مِنْ كَدِّ أُمِّكَ فَأَشْبِعِ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي رَحْلِكَ وَإِيَّاكُمْ وَالتَّنَعُّمَ وَزِيَّ أَهْلِ الشِّرْكِ وَلَبُوسَ الْحَرِيرِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ لَبُوسِ الْحَرِيرِ . قَالَ " إِلاَّ هَكَذَا " . وَرَفَعَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالسَّبَّابَةَ وَضَمَّهُمَا قَالَ زُهَيْرٌ قَالَ عَاصِمٌ هَذَا فِي الْكِتَابِ . قَالَ وَرَفَعَ زُهَيْرٌ إِصْبَعَيْهِ . حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدُ الْحَمِيدِ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَاصِمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْحَرِيرِ بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی